سرینگر//ننت ناگ سے 45کلو میٹر دورعلاقہ کاچھون نامی گنجان آبادی والا علاقہ سردی کے ان ایام میں پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔علاقے کی آبادی سخت پریشانیوں میں مبتلا ہیں ۔لوگوںنے کہاکہ 1998میں ایک واٹر سپلائی سکیم کے ذریعے علاقے میں 30پبلک نل قائم کئے گئے جن سے آج 24گھنٹوں کے دوران محض ایک گھنٹہ پانی فراہم کیا جاتا ہے اوراس کیلئے کوئی وقت بھی مقرر نہیں ہے ۔ مقامی لوگوںنے اس صورتحال کی وجہ سے جل شکتی محکمہ کے خلاف برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی فراہمی کیلئے ایک وقت مقرر کیا جاتا تاکہ لوگ اُسی مقررہ وقت پر نل کے سامنے انتظار کیا جاتا ۔ایک مقامی شہری ماسٹر غلام حسن نے بتایا کہ پینے کے صاف پانی کی قلت سے متعلق کئی بار متعلقہ محکمہ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیالیکن کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ سی این آئی