ڈورو//ویری ناگ نوگام کے باشندوں نے خالی مٹکے کے لے کر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا ۔نئی بستی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ اُن کا گائوں گذشتہ ایک ہفتہ سے پینے کے پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے اُنہیں سخت مشکلات درپیش ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اُن کا گائوں ویری ناگ چشمہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر آباد ہے تاہم محکمہ پی ایچ ای کی ناقص پالیس کے سبب علاقہ پینے کے پانی سے محروم ہے اور حصول صاف پانی کیلئے لمبی مسافت طے کر نا پڑتی ہے ۔احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ اگر چہ محکمہ پی ایچ روز علاقہ میں پانی ٹینکر بھیجنے کا وعدہ کر تے ہیں تاہم وعدے سراب ثابت ہوتے ہیں ۔اُنہوں نے موجودہ ممبر اسمبلی کے تیئں بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ادھر محکمہ نے علاقہ میں جلد پانی ٹینکر روانہ کر نے کی یقین دہانی کی ہے ۔