نئی دلی//وزیر اعظم دفتر کے وزیر مملکت جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار کے ملازمین کیلئے پینشن کے حصول میں آدھار کارڈ جمع کرنا لازمی نہیں ہے۔ حال ہی میں ولنٹری ایجنسیز کی سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بتایا کہ آدھار کارڈ ملازمین کیلئیایک سہولت ہے جس میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ملازمین لائف سرٹیفکیٹ جمع کرسکتے ہیں۔ جتندر سنگھ کا بیان اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پورے ملک سے اطلاعات موصول ہورہی تھیں ، کہ چند سبکدوش ملازمین کو بغیر آدھار پینشن حاصل کرنے میں تکلیف ہورہی ہے۔ جیتندر سنگھ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو پینشن حاصل کرنے کیلئے آدھار کارڈ بینکوں میں جمع کرنا لازمی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اسوقت مرکزی سرکاری کے مختلف محکمہ جات میں 48.41لاکھ ملازمین کام کررہے ہیں جبکہ 61.17لاکھ افراد پینشن حاصل کررہے ہیں۔ جتندر سنگھ نے مرکزی سرکاری کی جانب سے ملازمین اور پنشنروں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ وزیر نے کہا کہ کم سے کم پینشن کو 9ہزار روپے کیا گیا ہے جبکہ گریجوٹی کو برھاکر 20لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میڈیکل ایلائنس کو بڑھاکر ماہانہ ایک ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگاتار حاضری کیلئے ایلائنسز کو 4500روپے سے بڑھاکر6750روپے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مرکزی سرکار کے ملازمین کیلئے دیگر سہولیات بھی شروع کی گئی ہیں۔