Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

پین، بینکنگ سمیت 10بڑی تبدیلیاں ریلوے کرایہ میں اضافہ، نئے اصولوں سے عوام پر براہ راست اثر

Mir Ajaz
Last updated: July 1, 2025 11:10 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی// ملک میں یکم جولائی 2025 سے کئی اہم مالیاتی، بینکاری اور ضابطہ جاتی تبدیلیاں نافذ ہو چکی ہیں، جن کے اثرات براہ راست عوام کی جیب، سفری سہولیات اور روزمرہ لین دین پر مرتب ہوں گے۔ یہ تبدیلیاں مرکزی وزارتوں، سرکاری محکموں اور نجی مالیاتی اداروں کے فیصلوں کے تحت عمل میں آئی ہیں، جن میں پین کارڈ، ریلوے کرایہ، بینکنگ سروس، کریڈٹ کارڈ فیس اور دہلی میں گاڑیوں سے متعلق سخت اصول شامل ہیں۔ اب نیا پین کارڈ بنوانے کے لیے آدھار کارڈ کی تصدیق لازمی ہوگی۔ یکم جولائی سے کوئی بھی شہری آدھار کے بغیر پین کارڈ حاصل نہیں کر سکتا۔ اس کے علاوہ، جو لوگ پہلے ہی پین کارڈ رکھے ہوئے ہیں، انہیں 31 دسمبر 2025 تک اپنا پین آدھار سے لنک کرنا ہوگا، بصورت دیگر ان کا پین کارڈ غیر فعال کر دیا جائے گا۔ریلوے نے یکم جولائی سے اے سی اور نان اے سی دونوں کلاسز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اے سی کلاس کا کرایہ 2 پیسے فی کلومیٹر جبکہ نان اے سی کلاس کا کرایہ ایک پیسہ فی کلومیٹر بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہر کلاس میں دستیاب کل سیٹوں کا صرف 25 فیصد حصہ ہی ویٹنگ لسٹ کے لیے مختص کیا جائے گا۔ ایک اور اہم تبدیلی یہ ہے کہ تتکال (فوری) ٹکٹ کی بکنگ اب صرف انہی صارفین کو دستیاب ہوگی جن کا آئی آر سی ٹی سی اکاؤنٹ آدھار سے منسلک ہو۔ مزید یہ کہ 15 جولائی سے ٹکٹ بک کرتے وقت آدھار سے جڑے موبائل نمبر پر بھیجا گیا او ٹی پی درج کرنا ضروری ہوگا اور ریلوے ایجنٹ اب تتکال بکنگ کے آغاز کے ابتدائی 30 منٹ تک کوئی ٹکٹ بْک نہیں کر سکیں گے۔ایس بی آئی کارڈ نے اعلان کیا ہے کہ 15 جولائی سے اس کے بعض پریمیم کارڈز جیسے ‘ایلیٹ’، ‘مائلز ایلیٹ’ اور ‘مائلز پرائم’ پر فراہم کیا جانے والا ایک کروڑ روپے کا حادثاتی بیمہ ختم کر دیا جائے گا۔ ایچ ڈی ایف سی بینک نے بھی کریڈٹ کارڈ استعمال پر نئی فیسیں نافذ کی ہیں۔ اب اگر کوئی صارف ہر ماہ 10,000 روپے سے زیادہ گیمز پر خرچ کرتا ہے، 50,000 روپے سے زیادہ یوٹیلیٹی بل ادا کرتا ہے یا 10,000 روپے سے زیادہ رقم والٹ میں ری لوڈ کرتا ہے، تو ان تمام لین دین پر ایک فیصد چارج لیا جائے گا۔آئی سی آئی سی آئی بینککے اے ٹی ایم پر ہر ماہ پانچ مفت ٹرانزیکشن کی سہولت جاری رہے گی لیکن اس کے بعد ہر مالیاتی لین دین پر 23 روپے چارج کیا جائے گا۔ غیر مالیاتی لین دین پر 8.50 روپے چارج ہوگا۔نقد لین دین کے معاملے میں بھی نئے ضوابط لاگو ہو چکے ہیں۔ اب ہر صارف کو ہر ماہ صرف تین مرتبہ نقد لین دین کی اجازت ہوگی، خواہ وہ بینک شاخ میں ہو یا کیش ری سائیکلنگ مشین کے ذریعے۔ چوتھی بار سے ہر لین دین پر 150 روپے کا چارج لگے گا۔ اگر کوئی فرد ایک ماہ میں ایک لاکھ روپے سے زیادہ رقم جمع کرتا ہے تو 150 روپے یا فی 1,000 روپے پر 3.50 روپے، جو بھی زیادہ ہو، چارج وصول کیا جائے گا۔ تیسرے فریق کے ذریعے نقد جمع یا نکاسی کی حد 25,000 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔ یکم جولائی سے دہلی میں وہ گاڑیاں جو اپنی قانونی مدت پوری کر چکی ہیں، انہیں پٹرول یا ڈیزل نہیں دیا جائے گا۔ حکومت کے مطابق، یہ اقدام دہلی میں گاڑیوں سے پیدا ہونے والے آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں

Related

صنعت، تجارت و مالیات

کمرشل گیس کی قیمتوں میں 58.50روپے کی کمی

July 1, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

انکم ٹیکس ریٹرن آخری تاریخ میں توسیع

July 1, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

سکیم کے تحت 117کاروباری افراد کو تربیتRAMP

July 1, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

بارہمولہ میں کینٹابیل ریٹیل سٹور کا افتتاح

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?