لندن //برطانیہ نے کہا ہے کہ پیلٹ گن کا استعمال ناقابل قبول ہے۔کشمیر کے بارے میں برطانیہ کی ممکنہ خارجہ سیکرٹری امیلی تھرون بیری نے کہا ہے کہ انہیں کشمیر میں ہورہی انسانی حقوق کی پامالیوں پر انتہائی تشویش ہے۔انکا کہنا تھا کہ پیلٹ گن کا استعمال کسی بھی صورت میں نا قابل قبول ہے۔کشمیر کے بارے میں وزیراعظم پاکستان کے خصوصی نمائندگان سینیٹر لیفٹنٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اور رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی۔ دونوں خصوصی نمائندوں نے شیڈو خارجہ سیکرٹری کو کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی پر آگاہ کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقہ سے حل کرنے کیلئے پاکستان کا عزم ظاہر کیا۔ دونوں نمائندوں نے شیڈو خارجہ سیکرٹری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کے معاملہ کو دارالعوام میں اٹھائیں اور برطانوی حکومت پر زور دیںکہ وہ کشمیر میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا حقائق معلوم کرنے والا مشن بھجوائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلہ کشمیر کا حل پر امن طور پر چاہتا ہے۔شیڈو خارجہ سیکرٹری نے کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کا واحد حل پر امن مزاکرات ہیں تاہم اس میں کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرنا لازمی ہے۔انہوں نے برطانیہ میں قیام پذیر کشمیری تارکین وطن کی جانب سے کشمیر مسلہ اجاگر کرنے کی ستائش کی۔