Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پیلٹ گن …مسئلہ زندگی اور موت کا!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 29, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
پیلٹ گن کے استعمال کو موت وحیات کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس کا مؤثر متبادل اختیار کرے ۔عدالت عظمیٰ نے پیلٹ گن کے استعمال سے مظاہروں میں شامل نابالغوں کے زخمی ہونے پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے پیلٹ گن کا استعمال کوئی عدالتی معاملہ نہیں ہے تاہم عدلیہ معاملہ میں مداخلت کرکے متعلقہ فریقین کیلئے کوئی قابل قبول حل تلاش کرسکتی ہے ۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے یہ ہدایات کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی اُس عرضی پر سماعت کے دوران سامنے آئیں جس میں پیلٹ گن کے استعمال سے متعلق ریاستی عدالت عالیہ کے حکمنامہ کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیاگیا تھا۔عدالتی ہدایت کے بعد اگر چہ یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ پیلٹ کا متبادل متعارف ہوگا تاہم یہ بھی غور طلب ہے کہ عدلیہ نے اس معاملہ میں کوئی واضح ہدایت دینے سے انکار کیا ہے اور پیلٹ چھروں کے استعمال پر پابندی بھی نہیں لگائی ہے جسکی استدعا کشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے کی تھی ۔عدالت نے ایک مرتبہ پھر گیند حکومت کے پالے میں ڈالتے ہوئے سارا معاملہ حکومت کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے اور اب فیصلہ مرکزی حکومت کو کرنا ہے کہ وہ کیا متبادل اختیار کرے گی تاہم یہ بھی ایک کھلی حقیقت ہے کہ پیلٹ چھروں کے متبادل استعمال کرنے پر پہلی دفعہ زور نہیں دیاگیا ہے بلکہ 2016ایجی ٹیشن کے دوران ہی مرکزی وزیر داخلہ نے ایک کمیٹی بنائی تھی اور اُس کمیٹی نے واضح الفاظ میں پیلٹ بندوق کے استعمال کی ممانعت کرکے اس کا متبادل متعارف کرنے پر زور دیا تھا اور اس کے بعد ہی پاوا شل کو پیلٹ گن کے متبادل کے طور متعارف کیاگیالیکن زمینی صورتحال یہ ہے کہ پیلٹ بندوق کا استعمال مسلسل جاری ہے اور یہ بندوق پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کا پسندیدہ ہتھیار بن گیا ہے اور وہ اسی ہتھیار کا استعمال کرکے احتجاج کی لہر کودبانے پر تلے ہوئے ہیں۔اب جبکہ عدالتی ہدایت آئی ہے تو امید پیدا ہوگئی ہے کہ شاید اب کی بار حکومت پیلٹ بندوق کا متبادل متعارف کرنے پر مجبور ہوجائے گی لیکن کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے جس طرح پیلٹ چھروں کے استعمال  کے حق میں دلائل پیش کئے ہیں،وہ اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ فی الوقت مرکزی حکومت کے پاس پیلٹ چھروں کا استعمال بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔اٹارنی جنرل نے زخمی اہلکاروں کے اعدادوشمار پیش کرکے نہ صرف پیلٹ گن کے استعمال کو  صحیح قرار دینے  کی کوشش کی  بلکہ الٹا نہتے مظاہرین کو ہی مجرموں کی صف میں یہ کہہ کر کھڑا کردیا کہ وہ پیٹرول بموں ،تیل خاکی بموں ،تیز دھار والے ہتھیاروں سے لیس ہوکر فورسز پر حملہ کرتے ہیں ۔اٹارنی جنرل نے مظاہرین کو سرحد پار سے تربیت یافتہ اور قوم دشمن قرار دیکر اس سیدھے سے معاملہ کو قومی سلامتی سے جوڑنے کی جس طرح کوشش کی ،وہ اُس مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے جو دلّی میں کشمیر کے تئیںپایا جاتا ہے ۔دلّی کی نظروں میں کشمیر کا ہر وہ شہری قوم دشمن اور پاکستان کا آلہ کار ہے جو نظام کے خلاف بات کرنے کی جرأت کرتا ہے یا پھر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرنے کیلئے احتجاج کی راہ اختیار کرتا ہے۔گوکہ اٹارنی جنرل کو بے تکی باتوں پر عدلیہ کی جانب سے ہزیمت کا بھی سامنا کرناپڑا تاہم ان کے دلائل سے یہ بات بالکل واضح ہوگئی کہ نئی دہلی کشمیر کے ہر مسئلہ کو سیکورٹی اورقومی سلامتی کے زاویہ سے دیکھنے کی عادی ہوچکی ہے اور وہ  اپنی خامیوں کا احساس  کرنے کی بجائے کشمیر کے ہر ایک معاملہ کو سرحد پار سے جوڑ کر  عوام الناس  کوزمینی حقائق بے خبر رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے کو چھپا یا نہیں جاسکتا ہے ۔عدالت نے بجا پوچھا کہ اگر ان مظاہروں میں سرحد پار کے لوگ شامل ہوتے ہیں تو انکی نشاندہی کریں ۔دلّی اور سرینگر میں اقتدار کے سنگھاسن پر براجماں لوگوں کو یہ ناقابل تردید حقیقت قبول کرنے میںکوئی ہچکچاہٹ نہیں کرنی چاہئے کہ کشمیر میں  تاریخی سیاسی وجوہات کی بنا پر مزاحمت کا جذبہ موجودہے ۔ہاتھوں میں پتھر لیکر اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے والوں پر قوم دشمنی کا لیبل لگا کر آپ ایک پوری نسل اور قوم کو ہی متنفر کررہے ہیں اور اس پالیسی سے مثبت نتائج کی توقع رکھنا عبثہے بلکہ اس کے نتیجہ میں بیزاری میں مزید اضافہ ہوگا ۔کشمیر میں پیلٹ گنوں کا دفاع کرنے والی مرکزی حکومت کو ذرا سوچ لینا چاہئے کہ جب ہریانہ کی جاٹ ایجی ٹیشن اور تمل ناڑوکی جلی کٹو ایجی ٹیشن کے دوران پیلٹ گن کجا ،اشک آور گولوں کا استعمال بھی نہیں ہوتا  ہوتو کشمیر میں مظاہروں یا پتھرائو کرنے والوں پر کیوں کر پیلٹ شلنگ اور اندھا دھند گولیاں برسائی جارہی ہیں۔آخر یہ پیمانے جدا جدا سے کیوں ہیں؟۔اگر مرکزی اکابرین ذرا غور فرمائیں گے تو انہیں جواب مل جائے گا ۔وقت کاتقاضا ہے کہ کشمیر میں علیحدگی پسندانہ جذبات کو بزور طاقت کچلنے یا دبانے کی بجائے تاریخی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے مفاہمت اور ہمدردی کی پالیسی اپنائی جائے تاکہ لوگوں کو یہ لگے کہ دلّی کی حکومت ان کیلئے درددل رکھتی ہے ورنہ موجودہ پالیسی سے دوریاں مزید بڑھ ہی جائیں گی جو کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?