Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

پیلٹ کی زد میں آکرطالب علم کی ہلاکت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 13, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 
کرالہ گنڈ (کپوارہ)//فورسز کی جانب سے پلٹ گن کے استعمال سے طالب علم کی ہلاکت کے خلاف قاضی آ باد میں زبرست غم و غصہ پایا جارہا ہے جبکہ کرالہ گنڈ میں واقعہ کے خلاف ہڑتال اور اور لوگو ں نے نماز جمعہ کے بعد پر امن جلوس نکالا اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔11اپریل پارلیمانی الیکشن کے دوران قاضی آ باد کے پائین علاقوں میں لوگو ں نے پولنگ بوتھوں کا کم ہی رخ کیا اور اس دوران فورسز اور نوجوانوں کے دوران معمولی پتھرائو کے واقعات پیش آئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پورے علاقہ میں جب پارلیمانی الیکشن کے لئے ووٹ ڈالنے کا وقت اختتام کو پہنچ گیا تو ا س دوران جو ں ہی فورسز کی بھاری جمعیت گا ڑیو ں کے ذریعے منڈگام کرالہ گنڈ کے نزدیک پہنچ گئیں تو وہا ں نوجوانو ں نے فورسز پر پتھرائو کیا جس کے دوران نوجوانو ں اور فورسز کے درمیان جھڑپو ں کا سلسلہ شروع ہوا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ فورسز اہلکار بستی میں داخل ہو گئے اور بے تحاشا پلٹ کا استعمال کیا جس کے دوران جماعت ہفتم کا طالب علم اویس احمد میر ولد مشتاق احمد میر کے سر میں پلٹ لگ جانے سے شدید زخمی ہوئے ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور انہیں اسپتال پہنچایا لیکن اویس اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم تو ڑ بیٹھا ۔اویس کے جا ں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہیں آ س پاس علاقوں کے لوگ منڈی گام پہنچ گئے اور ہزارو ں کی تعداد میں لوگو ں نے ان کے نمازجنازہ میں شرکت کی اور انہیں پر نم آنکھو ں سے سپرد خاک کیا ۔اس دوران جمعہ کو کرالہ گنڈ علاقہ میں ہڑتال رہی جس کی وجہ سے تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں جبکہ لوگو ں نے نماز جمعہ کے بعد منڈی گام سے کرالہ گنڈ بازار تک ایک پر امن جلوس نکالا جس کے دوران بارہ مولہ ہندوارہ شاہراہ پر گا ڑیو ں کی نقل و حمل کچھ دیر کے لئے متاثر ہوئی ۔علاقہ میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ سروس بند رہی ۔
 

منڈی گام کی فضا سوگوار ،والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی

منڈی گام (قاضی آ باد)//اشرف چراغ //اویس کی ہلاکت پر جہا ں منڈی گام اور اس کے مضافاتی دیہات میں ماحول سوگوار تھا وہیں اویس کے غم سے نڈھال والدین کا حال بے حال تھا ۔اویس جماعت ہفتم کا طالب علم تھا لیکن پورے علاقہ میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا تھا ۔اویس کے بدقسمت والد مشتاق احمد میر اپنے لخت جگر کی جدائی پر خون کے آنسو روہا ہے اور اپنے دل کو طفل تسلی دیکر ان لوگو ں سے بات چیت کر تا تھا جو تعزیت کیلئے آرہے تھے ۔اویس کے گھر میں دن بھر لوگو ں کا تانتا بندھا رہا لیکن اویس کے بڑی ہمشیرہ عشرت اپنے بھائی کے صدمہ سے دلبرداشتہ ہوگئی ۔عشرت فائنل ائیر کی طالبہ ہے لیکن اپنے بھائی کے ان راہو ں پر ان کی نظریں ٹکی تھیں جہا ں سے سکول جاتا تھا ۔اویس کے والد مشتاق احمد میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اویس کی جدائی نے میرا سب کچھ لٹا دیا ۔انہو ں نے کہا کہ21جنوری  2008میں میرے مکان کو اس بناء پر زمین بوس کر دیا گیاکیونکہ یہا ں جنگجونے پناہ لی اورجھڑپ کے دوران عدم شناخت جنگجو جا ں بحق ہوئے۔انہو ں نے بتایا کہ جب فوج نے پورے گائو ں کو محاصرے میں لیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ فوج نے میرے مکان کو تباہ کر ڈالا اور ہمیں سر چھپانے کے لئے جگہ نہیں رہی ۔انہو ں نے کہا کہ چلہ کلان کی یخ بستہ ہوائو ں میں بھی ہم نے اس وقت کھلے آسمان کے تلے راے گزاری اور جب فوج نے اپنا محاصرہ ختم کیا تو میرے والد محمد افضل میر اور بھائی محمد شفیع اور مجھے فوج نے حراست میں لیا جس کے بعد میرے والد اور بھائی کو 17روز بعد رہا کیا تاہم مجھے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل میں بند کیا اور جب7مہینے کے بعد رہا کیا گیا تو میں نے آج تک محنت مزدوری کر کے اپنی دو بیٹوں اور دو بیٹوں کو پڑھانے کے لئے سب کچھ دائو پر لگایا اور اویس میر ا سب سے چھو ٹا مگر پیار ابیٹا تھا کیونکہ ایک تو وہ ذہین تھا دوم انہو ں نے اپنی زندگی کے حوالہ سے بہت سے خواب سجائے تھے لیکن اس نے اپنے سارے ارمانو ں کو اپنے ہی دل میں دفن کیا ۔مشتاق احمد کا مزید کہنا ہے کہ 11اپریل کو علاقہ میں حالات پرامن تھے اور لوگ ووٹ بھی ڈالتے تھے لیکن شام کے وقت اویس اپنے ہی گھر کے نزدیک کرکٹ کھیل رہا تھا کہ یہا ں سے فورسز کی گاڑیا ں گزریں اور کسی نے ان پر پتھر مارا جس کے بعد فورسز اہلکارو ں نے بے تحاشا پلٹ گن اور ٹائر گیس شلنگ کی اور اویس پلٹ کا شکار بن گیا ۔انہو ں نے کہا کہ لوگو ںنے خون میں لت پت میرے لخت جگر اویس کو اٹھا کر اسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں اپنی زندگی کی جنگ ہار کر ہم سب کو رو ٹھ کر چلا کیا ۔مشتاق کا مزید کہنا ہے کہ یہ میرے گھر پر دوسری قیامت بپا ہوئی ۔انہو ں نے کہا کہ پہلے میرے آشیانے کو اجاڑا گیا اور اب میرے بیٹے کو مجھ سے جد کر کے میری دنیا ہی اجڑ گئی ۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ معاملہ کی جو ڈیشنل تحقیقات عمل میں لائی جائے تاکہ ان فورسز اہلکارو ں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔انہو ں نے کہا کہ پھول کا کیا قصور تھا جنہیں کھلنے سے پہلے ہی تو ڑ دیا گیا ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025
کشمیر

صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پُرعزم :وزیراعلیٰ ۔10 ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

July 3, 2025
کشمیر

ایس آئی اے کی بجبہاڑہ میں تلاشی ترال میں 2 معاونین گرفتار

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?