سرینگر //سیکورٹی ایجنسیوں کو اس بات کی ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ انتہائی صورتحال کے دوران ہی پیلٹ کا استعمال کرے۔مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے جمعہ کو سپریم کورٹ کی طرف سے’’ مالیاتی اثاثوں کی امینت سازی و تعمیر نو اور سلامتی مفادات کے نفاذ‘‘ سے متعلق قانون’’ SARFAESI Act‘‘ سے متعلق فیصلے اور مغربی پاکستان سے آئے ہوئے پناہ گزینوں کو جموں کشمیر میں اقامتی اسناد کی تقسیم کے خلاف احتجاجی کال کے پیش نظر حکام کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں سیکورٹی ایجنسیوں کو سخت ہدایات دی گئیں کہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر وہ متحرک رہیں جبکہ انتہائی پیچیدہ صورتحال کے وقت ہی پیلٹ بندوق کا استعمال کریں۔