Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پیلٹ نے پانپور کے نوجوان کی بینائی چھین لی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 19, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر//پانپور میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن کے استعمال سے ایک مرتبہ پھر 19سالہ کامران صوفی(نام تبدیل) دونوں آنکھوں میںچھرے لگنے کی وجہ سے بینائی سے محروم ہوگیا ہے۔  صوفی کے لواحقین نے بتایا کہ جمعہ کو پانپور میںاچانک اسوقت مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جب  پانپور سے تعلق رکھنے والے جنگجو کے فورسز کے نرغے میں آنے کی خبر پھیل گئی ۔پیلٹ لگنے سے زخمی ہونے والے کے والد محمد شفیع نے بتایا ’’ جمعہ کو 12بجے خبر پھیلتے ہی کامران اپنی کریانہ کی دکان بندکرنے لگا اور جونہی شٹر بند کرنے لگا تو جپسی میں سوار فورسز اہلکاروں نے کامران کو دیکھتے ہی اسے چھروں کا نشانہ بنایا ۔ فورسز اہلکاروں کی جانب سے چلائے گئے چھروں میں سے کئی چھرے کامران کی آنکھوں اور چہرے پر جالگے۔‘‘ محمد شفیع نے بتایا کہ چھرے لگتے ہی کامران زمین پر گر پڑا اور مقامی لوگوں نے کامران کو سب ضلع اسپتال پانپور پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے کامران کے زخموں کو شدید نوعیت کا قرار دیکر صدر اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ محمد شفیع نے بتایا کہ سرینگر پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ کامران کی دونوں آنکھوں میں شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔ محمد شفیع نے بتایا کہ کامران کی دائیں آنکھ میں 5چھرے جبکہ بائیں آنکھ میں 2چھرے لگے ہیں۔محمد شفیع نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں کی جانب سے پیلٹ کے استعمال سے 5افراد زخمی ہوئے تھے جن میںچار نوجوانوں کے جسم کے مختلف اعضاء پیلٹ لگنے کی وجہ سے مضروب ہوئے جبکہ کامران کی دونوں آنکھوں میں پیلٹ لگنے کی وجہ سے بصارت متاثر ہوئی ہے۔صدر اسپتال میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں کا کہناہے کہ کامران کے آنکھوں کی صورتحال ابھی مخدوش بنی ہوئی ہے۔ صدر اسپتال میں شعبہ امراض جشم سربراہ ڈاکٹر طارق قریشی نے بتایا ’’ کامران کی دائیں آنکھ میں کئی پیلٹ لگے ہیں جسکی وجہ سے آنکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ کامران کی بائیں آنکھ میں پہلے سے ہی روشنی کم تھی اور پیلٹ لگنے سے یہ آنکھ مزید متاثر ہوئی ہے تاہم صورتحال آنکھوں میں موجود خون صاف ہونے کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔انہوں نے تاہم اُمیدظاہر کہ جراحیوں کے عمل سے گذرنے کے بعد اسکی ایک آنکھ کی بینائی بحال ہوسکتی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! صحت کشت اور خاموش دعوے | جموں و کشمیر میں کاشتکاروں کے حقوق کی بنیاد کا جائزہ معلومات
کالم
! بغیر ِ محنت و جدوجہدکامیابی حاصل نہیں ہوتی فکر و ادراک
کالم
کسان ۔ شکر، صبر اور توکل کا دوسرا نام عزم و استقلال
کالم
ماہ جولائی میں زراعت میں کرنے کے کام زراعت
کالم

Related

تازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ: سات افراد ازجان، 17 دیگر زخمی

July 15, 2025
تازہ ترینصفحہ اولگوشہ اطفال

ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ ،5افراد لقمہ اجل،17زخمی

July 15, 2025
صفحہ اول

سرکار نے توڑا سرکاری حصار وزیرا علیٰ دیوار پھلانگ کر مزار شہدا احاطے میں داخل، گلباری اورخراج عقیدت پیش

July 14, 2025
صفحہ اول

پابندی کل تھی، آج کیوں روکا گیا؟:وزیر اعلیٰ

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?