سرینگر//پلوامہ کے چند گام سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے جنوری 2018 میں ایک آنکھ کھو نے کے باوجود حالیہ بارہویں جماعت کے نتائج میں بہترین کا ر کردگی کا مظاہرہ کر کے لوگوں سے داد تحسین حاصل کی ۔ نعیم احمد ٹھوکر ولد غلام احمد ٹھوکر نے سوموار کو ظاہر ہوئے بارہویں جماعت کے نتائج میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کر کے کامرس مضامین میں 336نمبرات حاصل کر کے کامیابی درج کی ۔نمائندے کے مطابق چند گام پلوامہ کا نعیم احمد ٹھوکر جنوری 2018میں جھڑپوں کے دوران دائیں آنکھ میںپلیٹ لگنے سے بُری طرح زخمی ہوا ۔جس دوران نعیم کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں کافی علاج معالجے کے بعد انہیں ایک آنکھ سے مکمل طور محروم ہونا پڑا۔ نعیم کے مطابق مشکلات کے باوجود انہیں گھروالوں نے زبردست مدد اور حوصلہ دیکر آگے جانے کے لئے کہا۔جس کے مذکورہ طالب علم نے بینائی کھونے اور زبردست درد کے باوجود دن رات محنت کر کے امتحان میں شامل ہوا ۔کے این ایس کے مطابق نعیم مالی اعتبار سے کمزور ہی ہے اگر انہیں سرکاری طور مدد کی جائے تو ممکن ہے کہ نوجوان طالب علم مستقبل قریب میں علاقے کا نام روشن کرے گا۔ادھر طالب علم کی کامیابی پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کر تے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔