Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہجمعہ ایڈیشن

پیغمبر کریم صلی ا للہ علیہ وسلم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 9, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
  12ربیع الاول ایک ایسے لاثانی ولافانی دن کی یاد تازہ کرتی ہے جب پیغمبر اسلام ؐکی ولادت باسعادت ہوئی۔ آپ نے فکر وعمل اور خیالات و اعتقادات کی دنیا میں انقلاب عظیم برپاکردیا جس کے انوارات سے معرفتِ حق کی راہیں کھلیں۔جیب خدا ؐ عرب کے سنگستان میں اْس وقت ولادتِ باسعادت پاگئے جب دنیامیں اللہ تعالیٰ کا نام لینے سے انکار کیا جارہا تھا، دم توڑتی ہوئی انسانیت کو سہارا دینے والا کوئی نہیں تھا، خداوند تعالیٰ کے ابدی دین اسلام کی تجدید وتبلیغ کی کوئی آ واز کہیں سنائی نہیں دے رہی تھی، لوگ کفرو شرک میں لوگ مبتلا تھے، ایک بھائی کی تلوار دوسرے بھائی کی گردن کاٹنے کے لئے ہر وقت میان سے باہر رہتی تھی، بیوائوں یتیموں اور بے کسوں کی قدر ومنزلت انسانی نگاہوں میںگرچکی تھی۔ الغرض پوری انسانی آبادی گناہوں میں مبتلا تھی۔ جب حضور اقدس ؐ کا زمین پر ظہور ِاقدس ہوا تو جاہلیت کی چبائی ہوئی اور مصائب وآلام کی ستائی ہوئی دنیا کو ایک آسرا ملا۔ انصاف، امن ، بھائی چارے، ایک دوسرے کے حقوق کا احترام، یتیموں ، بیواؤں ، بے نواؤں، کمزوروں، بے سہاروں سے پیار اور محبت کے اصول اور اسلوب دنیائے انسانیت اپنانے لگی ، شرک ، بدعت ، کفر ، الحاد، توہم پرستی کا جنازہ اٹھا، کرہ ٔ ارض کے بے چین وبے تاب ذروں نے وحدانیت کے نغمے گائے کہ خدا شناسی و نیک عملی کے اْجڑے ہوئے چمن میں تروتازہ پھول کھل لگے۔الغرض آفتاب عالمتاب نے سرزمین عرب سے طلوع ہوکر سارے عالم کو منور کردیا اور دنیا کے تنِ مردہ میں تازہ روح اور نئی زندگی پھونک دی۔ حضرت محمدؐ کی سب سے بڑا پیغمبرانہ معجزہ یہ ہو اکہ انسان کو انسانیت کا شرف سمجھ میں آگیا ، وہ جان گیا کہ اس پر آدمیت کو اپنانے کی کتنی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، وہ اپنا مقام پہچاننے کے ساتھ ساتھ رب ذوالجلال کی بندگی ،اس کی مرضی ا ور منشا ء کا شنا سا ہوگیا۔ اسے معلوم ہو اکہ اس کی اپنی ذات، اپنی برادری ، پوری عالمی برادری اور دنیوی زندگی میں کیا کیا فرائض انجام دینے کے لئے بھیجا گیا ہے۔ آپ ؐ کی تشریف آوری سے گرتی ہوئی انسانیت نیچے سے اوپر اْٹھ گئی اور تاریکی کے پر ستاروں نے اپنا کرداربدل کر کہا ہم اب اْجالوں کے رکھوالے ہیں ، جاہلوں کو علم وفن کے خزانے مل گئے۔ کتنے بڑے احسانات ہیں آں سرورؐ کے تمام انسانوں اور تمام زمانوں پر!
آپؐ کی ولادت کے بعد عرب میں اخلاق سدھر گئے ، نیکو کاری کی اتنی بارشیں ہوئیںکہ بنجروں میں پھول اور پھل لگ گئے ،پورا علاقہ بھلائی اور فلاح یابی کا سر سبز و شاداب خطہ ہوگیا ، اچھے کاموں کی قحط سالی خوشحالی میں بدل گئی، صنم خانوں میں بت منہ کے بل گر پڑے۔ روایت ہے کہ فارس کے محوسیوں نے ایک ہزار سال قبل آگ جلائی تھی اور اس کی پوجا کرتے تھے لیکن جب حضور اقدسؐ کا ظہور دنیا میں ہونے لگا تو یہ آگ توحید کے چھڑکاؤ سے بجھ گئی کیونکہ آپؐ اس دنیا میں ظلم و تعدی کی سلگائی گئی ہرآگ بجھانے کیلئے ہی آپ تشریف لائے تھے۔ خداوندقدوس نے اس جہان ِہست وبودمیں اس واحد عظم المر تبت ہستی جس کو قرآن رحمتہ اللعالمینؐ کے خدائی لقب سے ملقب کرتاہے ،بھیج کر ہمارے لئے بحررحمت کو ہمیشہ کے لئے جاری وساری فرمادیا۔یہ خدا وند قدوس کا بنی نوع انسان پر ایک لامثال اور سب سے بڑا احسان ہے۔ اگرخداوند تعالیٰ انسانیت اوررہنمائے اعظمؐ کو نہ بھیجتا تو یقینا انسان جاہلیت کے گھڑوں میں پڑا رہتا اور کبھی ہدایت نہ پاتا۔ رحمت اللعالمینؐنے اس دنیا میں تشریف لاکر حق و نیکی صداقت و دیانت داری، عفودرگزر، رحم دلی اور غریب نوازی کا وہ عملی نمونہ پیش کیا جسے دنیا میں کوئی دوسرا انسان پیش کرنے سے قاصر رہا اور رہے گا۔ حضور اقدس ؐنے صرف زبان سے نیکی و حق کی تعلیم نہ دی بلکہ خود انسانیت کے ساتھ بے حساب نیکیاں کرکے نیک عملی کا پرچار کیا۔ آپؐ کی تعلیم کی سب اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کا تعلق کسی خاص نسل اور کسی خاص طبقہ سے نہیں ہے بلکہ تمام انسانوں کے لئے اور تمام زمانوں کے واسطے یہ آخری ہدایت نامہ ہے۔ چنانچہ آپؐنے خدا کا جو اصل تصور پیش کیا کہ اللہ رب المسلمین نہیں بلکہ رب اللعالمین ہے، اس نے تمام تفرقات اور عصبیتوںکا توڑ کیا۔
 ا س تعلیم اسلامی کا مفہوم یہ ہے کہ کائنات کے ایک ایک ذرہ کا رب اللہ ہے، تمام انسان ، انسانی اخوت و وحدت کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، کسی عربی کو عجمی پر اور کسی گورے کو کالے پر کوئی برتری نہیں ہے، سب آدم کی اولاد ہیں اور آدم مٹی سے بنا ہے۔ آپؐ نے ضمیر وعقیدہ کی آزادی کے لئے یہ روادارانہ انقلابی اعلان بھی فرمایا کہ دین کے متعلق کسی پر کسی قسم کوئی جبر روا نہیں۔آپ ؐنے حضرت ارقمؐ کے گھر سے تبلیغ اسلام کا آغاز کیا۔ ابتدائی تین برس میں چالیس افراد حلقہ اسلام میں داخل ہوئے ،قریش نے آپ ؐپر آپ بے حد ظلم و ستم کئے۔ خداوند تعالیٰ کے حکم سے ۵نبوی میں آپؐ کی ہدایت پر ظلم سے بچنے کے لئے دس مسلمان مردوں اور چار عورتوں کو حبشہ کی طرف ہجرت کر نے کی ہدایت کی۔ ۷ نبوی میں آپؐنے دوبارہ پھر ۳۸ مردوں اور ۸۱ عورتوں کے قافلے کے ساتھ حبشہ ہجرت کر نے کی ہدایت فرمائی۔ نبوت کے بارہویں سال میں آپ ؐکے معراج کا تاریخ سازواقعہ پیش آیا اور آپؐ سات آسمانوں کی سیر کرکے آئے۔ مدینہ کی ہجرت کا حکمِ خدا آیا توکفار کے بے پناہ ظلم و ستم کو ٹالتے ہوئے مکہ معظمہ سے بحالت مجبوری ہجرت فرمائی، تین دن حضرت ابوبکرؓ کے ساتھ غاثور میں گزارے اور پھر ۸ ربیع الاول ۳۱ نبوی مطابق ۰۲ ستمبر ۳۶۶ء کو مدینہ سے تین میل فاصلے پر مقام قبا میں قیام فرمایا۔ حضرت عمربن عوفؓکو مہمان نوازی کا شرف حاصل ہوا۔ یہاں آپؐ نے ایک مسجد بھی تعمیر فرمائی جسے مسجد قبا کہتے ہیں۔ جب آپؐ یثرب تشریف لائے تو اس شہر کا نام مدینۃ البنیؐ یعنی نبیؐ کا شہر رکھ دیا گیا۔ ہجرت کے بعد آپؐ کا پہلا حج اور حیات طیبہ کا آخری حج تھا۔ ذی قعدہ ۰۱ ہجری کو آپ ؐ نے حج کا اعلان کیا اور مدینہ منور سے حج کیلئے مکہ شریف روانہ ہوئے۔اس حج میں ایک لاکھ چوبیس ہزار فرزندان ِحید شریک ہوئے۔ منیٰ کے مقام پر پہنچ کر حضرت محمدؐنے بے نظیر و بے مثال تاریخ سازخطاب فرمایا جو ایک لاکھ چوبیس ہزار فرزندان توحید نے سنا۔یہ حضور اقدسی ؐکا وہ خطبہ تھا جو عالم انسانیت کے احترام، امانت کی پاس داری، سود کی ممانعت، شرک کا خاتمہ اور عورت کی عظمت وحرمت اور بے شمار نکتوں پر دلالت کر تاہے۔ اس منشور پر عمل درآمد کر کے قدم قدم پر سب انسانوں کے لئے نجات کی راہیں کھل سکتی ہیں۔حضور اقدسؐ نے ارشاد فرمایا میں تم میں قرآن اورسنت چھوڑے جارہا ہوں جب تک ان سے وابستہ ہوںگے ہرگز ہرگز گمراہ نہ ہوںگے۔ خداوند تعالیٰ کا آخری دین مکمل ہوگیا ، نبوت کا سلسلہ اختتام کو پہنچااور غیب کی خبریں اور وحی آنا بند ہوگئیں۔ ہزار ہزار اسلام اس ہستی گرامی پر جس نے بگڑی ہوئی انسانیت کو ایسے فکری ، عملی اور روحانی انقلاب سے روشناس کرایا کہ اس کی مثال مذہبوں اور ملتوں کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔آپؐ مدینہ منورہ میں ہی وصال فرماگئے۔ آپ کا روضہ مبارک مدینہ منورہ میں واقع ہے اور مسجد نبوی حرم پاک کی حیثیت کاحامل ہے۔ اللہ جل شانہ اسلام کو ایک نعمت کی صورت میں ہمیں عطا فرمایاہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس نعمت کی قدردانی میں قرآن وسنت اور اجماع ِ صحابہؓ  کو مضبوطی سے تھامیں اور ہرحال میں مسلم بن کر جئیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو رسول اللہ ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلنے کی اور ان پر مکمل عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے( آمین)
رابطہ:۔پنج پیر مسجد جالندھر شہر
 099141 35086
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین
لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025
اداریہ

منشیات کیخلاف جنگ جیتنا ہی ہوگی

June 27, 2025
اداریہ

بھوک سے بڑی وباء کوئی نہیں!

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?