جاوید اقبال
مینڈھر// مرکزی جامع مسجد مینڈھر کے امام و خطیب مولانا محمد سلطان نقشبندی کی قیادت میں پیغمِبر اسلام کی شان پر توہین کے خلاف ایک جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس کے بعد مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا محمد سلطان نے کہا کے پیغمِبر اسلام کی شان میںتوہین کرنے والے کو پھانسی کی سزا دی جائے ۔انکا کہنا تھا کہ آج تک کسی مسلمان نے اگرکسی کے مذہب کیخلاف کچھ نہیں کہا ہے تو اِن لوگوں کو کیا حق ہے کہ کسی کے مذہب کے خلاف بیان بازی کرئیں۔جلوس کے دوران مقررین نے کہاکہ وہ یو پی کے ایک گستاخ کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان پاک میں گستاخانہ زبان استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے حکومت ہند سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایسے گستاخ کو پھانسی کی سزا دی جائے اور قانون اپنی کارروائی کرے۔ سبھی نے متفقہ طور پر کہاکہ وہ کسی بھی صورت میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر کاروائی نہیں کی گئی تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا ۔اِس موقعہ ایڈوکیٹ محمد نذیر چودھری کے علاوہ کئی علماء کرام بھی موجود تھے ۔