سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی اور جمعیت ہمدانیہ سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے علامہ اقبالؒ کو یومِ وصال پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ گیلانی نے کہا کہ علامہ محض ایک شاعر اور فلسفی ہی نہ تھے بلکہ وہ ایک بلند پایہ کے اسلامی اسکالر تھے، جنہوں نے اسلام کی اسپرٹ کو سمجھا تھا،وہ اسلام کے آفاقی پیغام کے ایک داعی تھے اور انہوں نے اپنا پیغام عام کرنے کے لیے شاعری کو ایک ذریعہ بنایا اوراس پیغام کو عام کرنے کی آج بھی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کہ سو سال پہلے تھی۔ادھر مےر واعظ کشمےر مولانا رےاض احمد ہمدانی نے کہاکہ علامہ اقبال کا کلام خود اعتمادی اور خدا اعتمادی پر مبنی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کو اس بات پر فخر ہے کہ علامہ اقبالؒ دانائے راز کشمیر کے عظیم سپوت تھے۔