Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کا حصول ضروری

Towseef
Last updated: July 29, 2024 10:08 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

یہ بات بالکل برحق ہے کہ ہمارے کشمیری معاشرے میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداداپنی ذہانت اور قابلیت کے باوصف نوکریوں کی اہل تھی لیکن روزگار کے وسائل نایاب ہونے کے باعث اُن کی اہلیت ضائع ہوگئی ہےاور اب وہ عمر کے اُس پڑائو میں داخل ہوگئےہیں ،جو اُن کی نوکریوں کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔ جبکہ اس وقت بھی بہت سارے ذہین اور قابل تعلیم یافتہ نوجوان اسی صورت حال کا شکار ہیںاور اُن کے لئے روز گار کا حصول انتہائی دُشوار بن چکا ہےاور وہ اپنی ڈگریوں کے ساتھ دَر دَر بھٹک رہے ہیں۔یہ صورتِ حال نہ صرف افسوس ناک بلکہ حیران کُن ہے کہ وادیٔ کشمیرکےتعلیم یافتہ قابل اور ذہین طلبا کے لیے روزگار کے مواقع کتنے مشکل اور نایاب ہوچکے ہیں۔ظاہر ہےکہ پچھلے تین چار عشروںسے یہاں کے لوگوں کی معیشتی پستی،اقتصادی بد حالی اور بےروزگاری کے حوالے سے چلی آرہی صورت حال نےلوگوںکے سامنے کئی تلخ سچائیاں سامنے لائی ہیں، جن سے اگر ہم آج بھی کوئی سبق حاصل نہیں کرپاتے توہمارے معاشرے کا مستقبل تاریک سے تاریک تر ہوتا جائے گا۔شائدہی کوئی اس بات سے ناواقف ہوگا کہ گزشتہ صدی کے اواخر تک ہمارے معاشرے میں یہ بات زبان زَد عام تھی کہ اچھی تعلیمی ڈگری ہی اچھے روزگار کی ضمانت ہوتی تھی لیکن اب یہ سب کچھ قصۂ پارینہ بن چکی ہے۔ سچ تو یہ بھی سچ ہے کہ مراعات یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم طبقہ ہی اپنی اولاد کو وہ تعلیمی ڈگریاں دلوا سکتے، جس سے وہ معاشی طور پر محفوظ رہتے تھے۔ اسکے برعکس آج اگر طالب علم میں خود محنت کی لگن اور صلاحیتیں بھی ہوں تو وہ ایک الگ کہانی ہے،لیکن اپنے وسائل کے مطابق تعلیم دلوانے کے باوجود آج کے والدین کا ایک بڑا حصہ اپنی اولاد کو بے روزگار ہی پاتا ہے کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی آبادی کے اتنے بڑے حصے کے لیے نوکریوں کا حصول ممکن ہی نہیںرہاہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے یہاں لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کا مسئلہ درپیش ہےاور اُن کے لئے ملازمت حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے ٹیکنیکل تعلیم کواتنی اہمیت نہیں دی ہے جتنی کہ ضرورت تھی۔جبکہ بیشتر لوگ ا س وقت بھی ہنر مندانہ تعلیم کے حصول کو اچھا نہیں سمجھتے ہیں۔اگر دوران تعلیم ہمارے معاشرے کے نوجوانوں اپنی ذہنی صلاحیتوں کے مطابق کوئی ہُنر یا ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرلی ہوتی تو شائد اُنہیں اتنی پریشانیوں کو سامنا نہ کرنا پڑتا۔ٹیکنیکل تعلیم جسے ووکیشنل تعلیم بھی کہا جاتا ہے، کسی بھی ملک کی صنعتی ترقی میں بڑی حیثیت رکھتی ہےاور کسی بھی ملک یا معاشرے میںٹیکنیکل تعلیم یا مہارتوں کے مطابق روزگار کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔ٹیکنیکل بنیادوں پر مبنی تعلیم کے متعدد فائدے ہیں ۔ اوّل یہ کہ ایسے ادارے طلبا کو ڈپلوما سرٹیفکیٹ ملنے تک مکمل طور پر تجربہ کار بنا چکے ہوتے ہیں اور انہیں انٹرن شپ کے نام پر کمپنیوں میں ڈگری کے باوجود بلامعاوضہ محنت نہیں کرنا پڑتی اور وہ اپنے کاروبار یا نوکری دونوں کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ ان اداروں کی تعلیمی میعاد اور فیس بھی عام اداروں سے کم ہوتی ہے۔ اگر کوئی طالب علم بیرون ریاست یاپردیس میں بھی کام کرنا چاہتا ہے تو ایسے ہُنر مند تعلیم یافتہ لوگوں کے لیے بیرون ریاست یا بیرونِ ملک بھی روزگار کے مواقع موجود ہیں۔خصوصاًہیلتھ سائنسز، بائیو میڈیکل ٹیکنیشن، فارمیسی، لیب ٹیکنیشن، نرسنگ (ایل، ایچ، وی)، فارمیسی، مڈوائفری، ٹیکنیکل، فیشن انڈسٹری، کاسمیٹکس، لیدر اینڈ گارمنٹس انڈسٹری، الیکٹریکل ریپئیر، آرٹس اینڈ کرافٹس، مینوفیکچرنگ وغیرہ، وہ ٹیکنیکل ہنر ہیں جو سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما کے بعد روزگار کےپُرکشش مواقع فراہم کرتے ہیں۔ اس لئے اشدضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے معاشرے کے والدین اپنے زیر تعلیم بچوں کو ٹیکنیکل تعلیم سے بھی آراستہ کرائیںتاکہ وہ ہُنر مند تعلیم و تربیت کے بلبوتے پر آگے بڑھیںاور روزگار کے حصول کا محتاج نہ رہیں۔جبکہ حکومت کے لئے لازم ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں میں ہُنر مندانہ تعلیم و تربیت کا سلسلہ رائج کرائیں تاکہ حصول تعلیم کے دوران ہی اُنہیں پیشہ ورانہ تعلیم کی اہلیت حاصل ہوسکےاور حصول تعلیم کے بعد اُنہیں روزگار کی تلاش میں موجودہ صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑےاور،وہ کسی بھی ہنر میں ماہر صلاحیتوں کے باوصف اپنے مستقبل کی راہیں خود متعین کرسکیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?