گول//سماج میںروزبروز بگڑتے معاشرے اورجرائم ونشہ بڑھتی رفتار پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے پیس اینڈویلفیئر کمیٹی گول نے کہاکہ پولیس اورانتظامیہ کو اس بارے میں مزید تاخیر نہیںکرنی چاہئے کیونکہ معاشرے میںبے حیائی اور نشہ و جرائم نے سخت تشویشناک حدتک اضافہ کر لیاہے اوراولاد والدین کی نافرمانیوںمیںکافی حد تک باہر نکل چکے ہیں جس کی وجہ سے سماجی کار کنان کو آگے آکر ایسے جرائم و بگڑتے معاشرے کے خلاف کھڑا ہونا پڑا۔ گول ڈاک بنگلہ میںپیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی کے ممبران نے دیگر سماجی ، سیاسی اورمعزز شہریوںکی ایک مشترکہ میٹنگ زیر صدارت عبدالرشید بیگ منعقد ہوئی۔ اس موقعہ پر دوروزقبل سنگلدان میں ایک نوجوان کی جانب سے لڑکیوںکی قابل اعتراض تصاویر سماجی ویب سائٹ نشر کرنے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے پولیس اورانتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ایسے اوباش لڑکوں و لڑکیوںکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریںتاکہ آئندہ ایسی حرکت کوئی نہ کرے۔ انہوںنے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اخلاقی تعلیم سے آراستہ کریںتاکہ سماج میںپنپ رہی بے حیائی کے خلاف سختی سے لڑا جا رہے۔ انہوںنے اس موقعہ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات تب رونما ہوتے ہیںجب پولیس اورانتظامیہ لاپرواہی برتتی ہے۔انہوںنے اس موقعہ پر سنگلدان میںپیش آئے واقعہ پر سختی سے برتنے کی پولیس و انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس طرح کے واقعات پرکارروائی نہیںہوگی توحالات کروٹ بدل سکتے ہیں۔اس موقعہ پر گول کے معزز شہریوںنے اس میٹنگ میں پولیس اورانتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ جرائم و بے حیائی کوروکنے کے لئے اپناکردار نبھائیں اور والدین سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنی اولاد کی صحیح تربیت دیںتاکہ سماج میںایسے ناسور کیخلاف لڑا جاسکے۔