جموں//امن کے پیغام کوعام کرنے کی غرض سے جی۔پیس آرگنائزیشن نے ایم اے ایم کالج کے این ایس رضاکاروں کے اشتراک سے عالمی یوم نوجوان کے موقعہ پر شجرکاری مہم کااہتمام کیا۔اس دوران کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اجیت انگرال نے پودالگاکرمہم کاافتتا ح کیا۔ اس موقعہ پربولتے ہوئے اجیت انگرال نے کہاکہ ماحولیات کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے نوجوان سفیرکارول اداکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صاف ستھراماحول صحت مندمعاشرے کاضامن ہوتاہے۔ جی ۔پیس آرگنائزیشن کے نیشنل کنوینر گوہرفانی نے کہاکہ ہمیں سماجی ذمہ داری کونبھانے کے لئے ماحول کوصاف ستھرارکھناچاہیئے۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اورساتھ ہی امن وبھائی چارے کے پیغام کوعام کریں۔اس موقعہ پر سماجی کارکن پروفیسراقصیٰ رائو ، ڈاکٹرپرشانت بخشی سینئر سائنٹسٹ سکاسٹ ودیگران نے بھی خیالات کااظہارکرتے ہوئے ماحولیات کوصاف ستھرابنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے پرزوردیا۔اس دوران شجرکاری مہم میں ڈاکٹر سنگیتا پروگرام آفیسر این ایس ایس ، ڈاکٹر مزمل حسین پروگرام آفیسر، پروفیسرصاحبہ وانی پروگرام آفیسر ، پروفیسر سنجے منہاس ، پروفیسرشیوانی والیہ، پروفیسرسنجے منہاس، جوگندرکمارشرما، شائستہ کٹوچ ،شیخ ایاز حسین ، ڈاکٹر عشرت میر، سہیل بھارتی، عمران اکرم، ایڈوکیٹ امجدخان ، گوپال ٹھاکور، علی حیدر شاہ، وسیم عارف ڈار، ورشاٹھاکور، محمدسکندروانی ، تھادل ملک ، نظام الدین، ذوالفقارچوہدری، شکیل احمد،بشیراحمد،سمرن مہرا ودیگران نے بھی حصہ لیا۔