جموں// پولیس نے ہفتہ کو جموں کے تریکوٹہ نگر علاقے میں لوگوں سے دھوکہ دہی کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد میں چار کشمیری شامل ہیں اور ایک دہلی کا رہنے والا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ افراد لوگوں کو پیسے دوگنا کرنے کا وعدہ کرکے لالچ دیتے ہیں اور ان سے بھاری رقومات حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا، “ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمان ڈمی نوٹ ملا کر رقم واپس کرتے تھے”۔پولیس نے بتایا کہ ان کے پاس سے پانچ لاکھ روپے (بھارتی کرنسی) اور ڈمی نوٹوں کے بنڈل برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔