Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پیر پنچال و چناب خطے ۔۔۔سڑک حادثات کی آماجگاہیں!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 8, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 معقول ٹرانسپورٹ سہولیات کے فقدان کے باعث مسافر بسوں میں ائورلوڈنگ ،تیز رفتاری ، سڑکوں کی خراب حالت اور حکام کی بے حسی سے آئے روز سڑک حادثات رونماہورہے ہیں جس کی وجہ سے ہرسال سینکڑوں قیمتی جانوں کا زیاں ہوتاہے ۔ خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب میں یہ حادثات زیادہ ہی بھیانک ثابت ہوتے ہیں جہاں خطرناک اور خستہ حال سڑکوں پر ڈرائیور کی معمولی سے غلطی بھی جانوں کے اتلاف کا سبب بن بیٹھتی ہے۔ گزشتہ دنوں راجوری کے بدھل علاقے میںمسافر گاڑی کو پیش آئے ایک حادثہ میں چار افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ چودہ زخمی ہوئے ۔اسی طرح سے کچھ روز قبل ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں بھی منی بس حادثے کاشکار ہوئی جس سےکئی  ہلاکتیں واقع ہوئیں ۔ اگرچہ حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے سڑک حادثات کو کم سے کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں تاہم ہلاکتوں کے اعدادو شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ نہ ہی ان حادثات میں کوئی کمی ہوئی ہے اور نہ ہی ان اہم نکات پر توجہ دی گئی ہے جو حادثات کا مؤجب بنتے ہیں ۔ پچھلے ایک سال کے دوران صرف جموں پونچھ قومی شاہراہ پر 73حادثات رونماہوئے جن کے نتیجہ میں 57افراد لقمہ اجل بنے۔حکومت کے مطابق سڑک حادثات کم کرنے کے مقصد سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں اورخطرناک ڈرائیونگ ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال ، دو پہیہ گاڑی پر دو سے زائدافراد کے سوار ہونے ،بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں ، اورلوڈنگ اور اورٹیکنگ و ڈرائیورنگ کے دوران سیٹ بیلٹ کے استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی طرف سے کارروائی کی جارہی ہے۔ساتھ ہی عوامی بیداری کیلئے ریلیاں ، سیمینار اور دیگر قسم کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ تاہم اس سب کے باوجود حادثات کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی اور آئے روز قیمتی جانیں تلف ہورہی ہیں ۔اگر دیکھاجائے تو معلوم ہوتاہے کہ ٹریفک پولیس اور دیگر حکام کی کارروائیاں اپنی کارکردگی کو بہتر دکھانے کیلئے زیادہ سے زیادہ چالان کرنے اور جرمانے عائد کرنے پر مرکوز ہوتی ہیں اور اس بات سے کوئی سروکار نہیں ہوتاکہ ٹریفک کے مجموعی نظام میں کیسے سدھار لایاجاسکتاہے ۔دیہی اور دور دراز علاقوں میں سب سے بڑا مسئلہ مسافر بسوں کی ضرورت کے مطابق عدم دستیابی ہے اور جب لوگوں کو سفر کرنے کیلئے گاڑی نہیں ملتی تو وہ مجبوراًانہیںاور لوڈ میں سوار ہونا پڑتا ہےاور اس مجبوری کا ڈرائیور و مالکان بھی ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ جو بالآخر حادثات کا سبب بنتا ہے۔حکومت کی طرف سے بارہا یہ اعلانات کئے گئے ہیں کہ سرکاری بسیں فراہم کی جائیںگی لیکن اس پر عمل درآمد نہیںہوسکا اور نہ ہی ایس آر ٹی سی سروس کامیاب بھی رہی ۔اگر بیرون ریاست کا حال دیکھاجائے تو بیشتر ریاستوں میں سرکاری بس سروس نظام اس قدر مقبول اور کامیاب ہے کہ ہرکوئی ان ہی بسوں پر سفر کو ترجیح دیتاہے تاہم ریاستی حکام اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔ دوسرا بڑا مسئلہ سڑکوں کی خراب حالت ہے اور کئی سڑک پروجیکٹ دہائیوںسے زیر تعمیر ہیں جبکہ کئی سڑکوں کی تعمیر کے بعد پھر کوئی ان کی طرف کوئی توجہ ہی نہیں دی جاتی جس سے ان کا حلیہ ہی بگڑ جاتاہے ۔ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں ٹریفک قوانین کا پابند بنانا کوئی مشکل کام نہیں اور یہ کام بڑی آسانی سے کیاجاسکتاہے مگر جب تک ہر ایک علاقے کے لوگوں کو بہتر سڑک روابط اور سفر کیلئے معقول بسیں فراہم نہیں ہوںگی تب تک لوگوں کی جانیں اسی طرح سے حادثات میں ضائع ہوتی رہیںگی اور ہر سال سینکڑوں افراد معذور بھی بنتے رہیںگے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے ٹرانسپورٹ نظام کو مستحکم بنایاجائے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین
جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل
برصغیر
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ساتواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
کشمیرمیں بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ، شدید گرمی سے راحت
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?