حسین محتشم
پونچھ//پیر پنجال والی بال ٹورنامنٹ جمعہ کو اختتام پڑیر ہوا۔ اس سلسلہ کے فائنل میچ میں ٹیم شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ والی بال کلب نے حبیب کلب بی سرنکوٹ کو شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی۔ 15 فروری کو شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں زبردست مقابلے دیکھنے میں آئے، جس میں ٹیموں نے شاندار مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔اس دوران جمعہ کو ہونے والاگرینڈ فائنل نہایت ہی دلچسپ رہا، دونوں ٹیموں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس دوران شائقین کا پرجوش ہجوم اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے لئے خوشی کا اظہار کرتا ہو دیکھا گیا۔ حبیب کلب بی سرنکوٹ کی زبردست لڑائی کے باوجود، ٹیم شہید ڈی وائی ایس پی منجیت سنگھ والی بال کلب کے کھلاڑیوں نے اپنی گراؤنڈ پر قبضہ کیا اور مہارت اور استقامت کے شاندار مظاہرہ کے ساتھ چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ کا اختتام ہر انعاماتی تقریب منعقد ہوئی، جہاں چمپئن ٹیم، رنرز اپ، بہترین کھلاڑی اور دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو کھیل میں ان کی شراکت پر اعزازات سے نوازا گیا۔ پیر پنجال ونٹر فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر، والی بال ٹورنامنٹ نوجوانوں اور ہندوستانی فوج کے جذبے یکھنے کو ملے۔