جاوید اقبال
مینڈھر// لائن آف کنٹرول کے قریب پیر بابا بہار علی شاہ میموریل کرکٹ میچ کا فائنل جمعرات کو کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں سے 16 ٹیموں نے حصہ لیا اور کئی دنوں تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد فائنل میچ ریلاں وریئرز اور ہونڈیاں ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا۔ریلاں وریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ ہونڈیاں ٹائیگرز نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا مگر 164 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ یوں ریلاں وریئرز نے 5 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کر لی۔میچ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے، جنہوں نے اس سنسنی خیز مقابلے سے خوب لطف اٹھایا۔ آخر میں انعامات تقسیم کئے گئے اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی سے نوازا گیا۔یہ ٹورنامنٹ فوج کی مدد سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر فوجی افسران نے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مشغول رہنے کی تلقین کی اور نشے جیسی بری عادات سے بچنے کا مشورہ دیا۔