واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدہ اور عالمی صحت تنظیم میں امریکہ کے دوبارہ شامل ہونے کے ایگزیکٹو احکام پر دستخط کردیئے۔
بائیڈن نے گذشتہ روز کہا ”میں نے جو عہد بستگیاں ظاہر کی ہیں، اس کے مطابق ہم پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدے میں شامل ہونے جارہے ہیں“۔
واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کو پیرس آب و ہوا کی تبدیلی معاہدے اور ڈبلیو ایچ او سے الگ کرلیا تھا۔
بائیڈن نے امریکہ۔ میکسکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کو ملتوی کرنے کے ایگزیکٹو احکام پر بھی دستخط کردیئے ہیں۔