انڈین ویلز//عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار برطانیہ کے اینڈی مرے کو اس وقت ایک بڑے الٹ پھیر کا شکار ہونا پڑا جب عالمی درجہ بندی میں 129 ویں نمبر کے کھلاڑی کینیڈا کے واسیک پوسپسیل سے ہار کر پي این بي پیرباس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مرد سنگلز سے باہر ہو جانا پڑا۔واسیک نے دوسرے دور میں ٹاپ سیڈ اور یہاں 2009 میں رنر اپ رہے مرے کو ایک گھنٹے 50 منٹ تک چلے مقابلے میں 6۔4، 7۔6 سے شکست دی۔کینیڈین کھلاڑی کی مرے کے خلاف پانچ مقابلوں میں یہ پہلی جیت ہے ۔مرد سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں واسیک کا مقابلہ سربیا کے ڈسان لاجووک سے ہوگا جنہوں نے ایک اور میچ میں اسپین کے فلیسیانو لوپیز کو 6۔2، 4۔6، 7۔6 سے شکست دی۔گزشتہ ہفتے ہی دبئی اوپن کا خطاب جیتنے والے 29 سالہ مرے اس مقابلے میں پہلے تو 4۔2 کی برتری بنائی۔لیکن 26 سالہ واسیک نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل چھ گیم جیتے پہلے سیٹ ٹائی بریکر میں 6۔4 سے اور دوسرا سیٹ 7۔6 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔کینیڈین کھلاڑی نے اس مقابلے میں چار میچ پوائنٹ بھی جیتے ۔یوین آئی