عظمیٰ نیوز سروس
جموں //آرینس گروپ آف کالجز، چندی گڑھ کی طرف سے جموں میں18 کروڑ روپے کی اسکالرشپ کا اعلان کیاگیا۔ آرینز گروپ کے ایک وفد نے ڈاکٹر انشو کٹاریہ چیئرمین آرینز کی قیادت میں آگاہی سیشن کے لئے جموں کا دورہ کیا۔ یہ گروپ جموں ریجن میں مختلف مقامات بشمول ریاسی، ڈوڈہ، راجوری، شوپیاں، پونچھ وغیرہ میں 4 جولائی سے 7 جولائی تک اسکالرشپ میلے کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ عامر حسین لون، کیپٹن، پیرا کرکٹ ٹیم، جے کے اینڈ برانڈ ایمبیسیڈر، آرینز بھی اس ٹور کے ساتھ آئیں گے اور تمام طلباء سے خطاب کریں گے۔ڈاکٹر کٹاریہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق طلباء کو فائدہ پہنچانے کے لئے مختلف ریاستوں کے طلباء کے لئے مختلف اسکالرشپ میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو انجینئرنگ، لاء ، مینجمنٹ، فارمیسی، نرسنگ، پیرامیڈیکل، پولی ٹیکنک ڈپلومہ وغیرہ میں داخلہ لینے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ آرینس گروپ آف کالجز کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کہا کہ اہل طلباء کو 10فیصد سے 100فیصد اسکالرشپ میرٹ کم اوسط کی بنیاد پر ملے گی۔ اسکالرشپ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء ہیلپ لائن 80548-99888 (رئیس) اور 84270 -22288 (ایر. مدثر) پر رابطہ کرسکتے ہیں، یا مزید معلومات کے لیے www.aryans.edu.in پر لاگ ان ہوسکتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران عامرنے کہاکہ ’’میں آرینس گروپ آف کالجز، نزد چندی گڑھ کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں جسے پنجاب کا منی کشمیر بھی کہا جاتا ہے، میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ 3500 طلباء میں سے جموں و کشمیر کے 2000 سے زیادہ طلباء آرینز میں پڑھ رہے ہیں۔ مجھے خوشی محسوس ہوئی جب آرینز گروپ نے مجھے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کی، اب یہ میری خوشی کی بات ہے کہ میں جموں اور کشمیر سے باہر کے نوجوانوں سے بھی جڑوں گا‘‘۔ایر رئیس احمد؛ ایر مدثر شیخ؛ ار شاہد لون، آرینز ایڈمیشن کوآرڈی نیٹر، جموں و کشمیر ریجن نے کہا کہ آرینس گروپ 2007 میں قائم کیا گیا تھا، جو چتکارہ یونیورسٹی کے پیچھے، چندی گڑھ پٹیالہ ہائی وے پر راج پورہ کے قریب واقع 8 مختلف کالج چلا رہا ہے، گزشتہ 17 سالوں سے گروپ چندی گڑھ کے علاقے میں تعلیم فراہم کر رہا ہے اور مختلف قسم کی پیشکشیں کر رہا ہے۔