یواین آئی
ساؤ پالو/وینیسیئس جونیئر کے پہلے ہاف میں کیے گئے گول کی بدولت پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل نے کوالیفائر میچ میں پیراگوئے پر 0-1 سے فتح حاصل کر کے اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی جگہ یقینی کر لی ہے ۔ برازیل نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوئے کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔وینیسیئس جونیئر نے 44ویں منٹ میں گول کر کے برازیل کو برتری دلائی۔ اس کے بعد دفاعی لائن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوئے کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ اس فتح کے ساتھ برازیل کے 25 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف، ہار کے بعد پیراگوئے کے 24 پوائنٹس ہیں اور اسے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک پوائنٹ کی ضرورت ہے ۔برازیل ستمبر میں اپنے آخری دو کوالیفائر میچوں میں چلی اور بولیویا سے مقابلہ کرے گا۔ پیراگوئے کو کوالیفائی کے لیے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت ہے ، اس کا مقابلہ ایکواڈور اور پیرو سے ہوگا۔