پونچھ//پیرامیڈیکل اسٹاف نے JKMEF کے بینر تلے سرکار کے خلاف ایک احتجاج مظاہرہ منعقد کیا گیا۔احتجاج کے دوران ملازمین نے سرکار مخالف نعرے لگاتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔مقررین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 8 ماہ سے محکمہ صحت میں تعینات نیم طبی عملہ تنخواہوں سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملازمین بے حد مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ان ملازموں نے کہا کہ وہ اجرت کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنے گھر کا نظام صحیح ڈھنگ سے نہیں چلا پارہے ہیں جو ان کو ذہنی طور پر پریشان کر رہا ہے جس سے ان کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا پرسان حال کوئی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں اعلیٰ افسران ان کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہونے کے بعد بھی ان کو حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بار بار ڈائریکٹر ہیلتھ سروس جموں سے رابطہ کر چکے ہیں لیکن وہ بھی کچھ نہیں کہا۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ان کی تنخواہیں جلد از جلد واگزار نہیں کی گئی تو وہ کام چھوڑ ہڑتال پر شروع کر دیںگے۔