ٹی ای این
سرینگر//بیرونی منڈیوں میں پیاز کی قیمتوں میں شروع ہوئی بے اعتدالی کا اثر سرینگر سمیت وادی کے دیگر بازاروں پر بھی پڑنے لگا ہے ۔سرینگر سبزی منڈی میں صرف دوروز کے اندر فی کلو پیاز(ہول سیل) تقریبا10روپے مہنگا فروخت ہونے لگا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔ملکی سطح پر ایک تخمینہ کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران پیاز کی قیمتوں میں 60فیصد تک یکایک اضافہ ہوگیا ہے ۔تاہم مقامی کاروباریوں کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ نئی فصل تیار ہونے کے ساتھ ہی رک جائے گا اور اس میں انداز اًدو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ بیرونی ریاستوں، جہاں سے پیاز کاوافر ذخیرہ کشمیر منڈیوں کیلئے درآمد کیا جاتا ہے ،سے پیاز کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ہے اور اس کی وجہ سے سرینگر سمیت دیگر اضلاع میں بھی پیاز مہنگاہونے لگا ہے ۔کشمیر فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ہول سیل ڈیلرس ایسوسی ایشن کے صدر بشیر احمد بشیر نے بتایا کہ منگل اور بدھ کو منڈی میں پیاز کی ہول سیل قیمت35سے38روپے فی کلو رہی تاہم جمعرات کو یکایک 10روپے فی کلو اضافے کے نتیجے میں ہول سیل ریٹ45.50روپے فی کلو تک