نئی دہلی//ٹلی کے پیاجیوگروپ سے سو فیصد منسلک ،بھارت میں چھوٹی کمرشل گاڑیوں کے سب سے بڑے مینو فیکچرر اور تھری ویلر الیکٹرک موبلٹی میں منفرد مقام رکھنے والی پیاجیو وہیکلز پرائیویٹ لیمیٹیڈنے دو نئے الیکٹرک تھری ویلر بازاروںمیں اتارنے کرنے کا اعلان کیا ہے۔’اے پی ای‘،ای سٹی ایف ایکس میکس مسافر جبکہ ’اے پی ای‘ای ایکسٹرا ایف ایکس میکس کو کارگو زمرے کے تحت مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔ بھارت میں اٹلی کے سفیر ونسینزو دی لوکا نے پیاجیو وہیکلز پرائیویٹ لیمیٹیڈکے چیرمین و ایم ڈی مسٹر ڈیگو گریفی ، پیاجیو وہیکلز پرائیویٹ لیمیٹیڈکے ای وی پی و بزنس ہیڈ الیکٹرک وہیکلز اینڈ ایکسپورٹ سدھانشو اگروال اور حکومت ہند کے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں ان نئی گاڑیوں کی نقاب کشائی انجام دی۔گاڑیوں کی نئی رینج متعارف کرنے کے ساتھ ساتھ پیاجیو وہیکلز پرائیویٹ لیمیٹیڈنے اس صنعت سے وابستہ اہم فریقین کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے تاکہ بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے سے متعلق تیز اور بہتر بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جاسکے۔نئے ’اے پی ای‘ای سٹی ایف ایکس میکس اور ’اے پی ای‘ای ایکسٹرا ایف ایکس میکس دیگر جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ بہترین ڈرائیونگ رینج، بہتر گرائونڈ کلیرنس کیلئے 12انچ کے ٹائراور بہتر گریڈ ایبلٹی سے لیس ہیں۔