Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

پہچان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 11, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
اُجلے اُجلے پہاڑوں کے دامن میں آباد گوجر بستی یوں تو سبزہ زاروں میں ہنستی مسکراتی تھی لیکن چھوٹے چھوٹے کچے پکے مکانوں کے درمیان چودھری منور علی کا حویلی نما مکان ایک قلعہ کی مانند لگتا تھا۔ چودھری صاحب کو انتقال کئے اب کافی عرصہ گذر چکا تھا لیکن نہ صرف یہ حویلی بلکہ پوری بستی اُن کے نام اور کام سے جانی پہچانی جاتی تھی۔ بہت بڑا گھرانہ اس حویلی نما مکان میں آباد تھا۔ اَن گنت افراد خانہ اس کی زیبائش بڑھتاتے تھے۔ اِس گھرانے کی ایک خوبی یہ بھی تھی کہ افراد خانہ کے چہرے الگ الگ ہونے کے باوجود ایک سے لگتے تھے۔ باتیں کرنے کے انداز مختلف ہونے کے باوجود یکساں لگتے تھے۔ آوازیں الگ الگ نہیں ایک سی محسوس ہوتی تھیں۔ جو معاشرہ چودھری منور علی کے حویلی نما مکان میں نظر آتا تھا۔ وہ بستی میں کہیں اور دکھائی نہیں دے رہا تھا، اپنے پن کا یہ احساس چودھری صاحب کی زندگی میں موجود تھا اور اُن کے انتقال کے بعد بھی یہ احساس قائم و دائم تھا۔۔۔!
بستی میں چودھری صاحب کی پہچان صرف اُن کے حویلی نما مکان کی وجہ سے ہی نہیں تھی بلکہ اُن کی سنجیدگی، شرافت اور نفاست سے بھی تھی بلکہ جس اراضی پر پوری بستی آباد تھی، اس سے زیادہ اراضی مرحوم کی ملکیت میں شامل تھی۔ چودھری صاحب گائے، بھینسوں اور بھیڑ بکریوں کی خرید و فروخت کی تجارت سے منسلک تھے اور اُن کے زمانے میں اُن کی اچھی خاصی تعداد چودھری صاحب کے مویشی خانہ میں نظر آتی تھی۔ اُن کی حفاظت اور اندر باہر آنے جانے کے لئے گائو خانے پر ایک بڑا سال دروازہ بنوایا گیا تھا جس پر ہمیشہ ایک قفل لٹکا نظر آتا تھا اور حسب ضرورت اِسے کھولا اور بند کیا جاتا تھا لیکن وقت کی رفتار کے ساتھ اور چودھری صاحب کی وفات کے بعد یہ گھرانہ آہستہ آہستہ بے صدا ہوکر سمٹنے لگا۔ گھر کا ہر فرد سب کچھ جانتے ہوئے بھی جیسے کچھ بھی نہ جانتا تھا۔ تجارت اب اُن کے لئے کسی اہمیت کا حامل نہ تھا اور وہ اس خاندانی تجارت سے دور ہوتے گئے۔ بے زبانوں کی دیکھ بھال میں اُن کی دلچسپی کم ہونے لگی۔ مویشی خانہ کی دیکھ بھال کرنے والے نوکروں کو ایک ایک کرکے گھر سے بے گھر کردیا گیا۔ اب اُن کے ہاں کوئی بھینس تھی اور نہ ہی کوئی گائے، یہاں تک کہ بھیڑ یا بکری بھی نظر نہیں آتی تھیں۔ مویشی خانہ اب بھی اپنی جگہ کھڑا تھا لیکن دور سے لگتا تھا جیسے کوئی سوکھا اور بوڑھا چنار وقت کی رفتار کو اپنے اندر جذب کرتے کرتے آخری سانسیں لے رہا ہے۔ بوڑھے چنار کی پیاس بجھانے کے لئے دودھ کی ایک بوند بھی موجود نہ تھی۔ دودھ کی ندی سوکھ چکی تھی۔!!
اگرچہ حویلی نما مکان کے مکین بہت عرصہ تک زندگی کی مختلف راہوں کو اپناتے ہوئے بھی شام کو اکھٹے ہوجاتے اور ایک ساتھ دن بھر کی کھٹی میٹھی یاداشتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹتے تاکہ زندگی کا سفر لفظ لفظ دوبالا ہوجائے لیکن جب رفتہ رفتہ پرانے چہرے وقت کی نذر ہوجاتے ہیں اور نئے چہرے وجود میں آتے ہیں تو نئے تقاضے جنم لیتے ہیں، نئی ضرورتیں سامنے آکھڑی ہوجاتی ہیں، نئی باتوں کو آواز مل جاتی ہے، نئی نئی کہانیاں سوچوں کو گمراہ کرتی ہیں۔ خیالات ہی تبدیلی آجانے سے ہم آہنگی دکھائی نہیں دیتی اور اس وجہ سے رشتوں ہی دوریاں بڑھ جاتی ہیں۔ سوچوں کے ساتھ قدریں بھی بدل جاتی ہیں۔ جینے مرنے اور رہن سہن کی عادات بدل جاتی ہیں۔ کل کے بڑے آج کے چھوٹے بن جاتے ہیں اور چھوٹے اپنے انداز سے زندگی گزارنے کے سپنے سجاتے ہیں!
وقت کروٹیں بدلتا رہا اور پھر دیکھتے دیکھتے حویلی نما مکان کھنڈرات میں بدل دیا گیا اور پھر مسمار کردیا گیا۔ چودھری منور علی کے خواب مسمار ہوگئے، ٹوٹ گئے، کئی خانوں میں بکھر گئے۔ اگر وہ زندہ ہوتے تو شائد رو پڑتے! مرحوم کی ملکیت تقسیم ہونے سے بستی کا بڑا گھرانہ کئی چھوٹے چھوٹے گھروں میں بٹ گیا۔ ایک حویلی نما مکان کی بجائے کئی کچے پکے مکان نظر آنے لگے اور مدتوں پرانی پہچان کھنڈرات میں گم ہوگئی۔ محبت کی مٹھاس میں کڑواہٹ آگئی۔ اپنے وقت کا بڑا سا پھاٹک نما دروازہ بھی گرا دیا گیا اور اُس کی جگہ کئی نئے لیکن چھوٹے چھوٹے دروازے بنائے گئے جن پر الگ الگ سے قفل چڑھائے گئے، ہر گھر نے اپنی اپنی کنجی سنبھال لی اور اس طرح زندگی کی اونچائیاں اُڑتے اُڑتے کچے پکے مکانوں کی پستیوں میں اُتر آئیں۔۔۔!!
اُجلے اُجلے پہاڑوں کے دامن میں گوجر بستی آج بھی سبزہ زاروں میں ہنستی مسکراتی نظر آتی ہے لیکن نہ تو اس بستی میں کوئی حویلی نما مکان ہے اور نہ ہی اس بستی کو پہچان عطا کرنے والا کوئی چودھری منور علی۔۔۔۔ سب اپنے چھوٹے چھوٹے کچے پکے مکانوں میں بند ہوچکے ہیں۔ 
 
رابطہ؛لل دید کالونی، رالپورہ سرینگر
موبائل نمبر؛8899637012
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ میں 28جولائی سے شروع ہونے والی بابا بڈھا امرناتھ یاترا کے لئے تیاریاں جاری
پیر پنچال
جموں سڑک حادثے میں کم ازکم 8 افراد زخمی
تازہ ترین
کشتواڑ میں وی ڈی جی ممبر کے ہاتھوں خاتون کامبینہ قتل،ممبر گرفتار
تازہ ترین
سرینگر لیہہ شاہراہ پر ہاری پورہ کے مقام پر سڑک حادثہ ،خاتون شدید زخمی
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?