کپوارہ//کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے ایک روز بعد کرناہ سیکٹر میں تازہ در اندازی کے دوران شمس بری پہا ڑ پر فوج اور جنگجوئو ں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ جاری میں 5جنگجو جا ں بحق ہوگئے۔فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس سال کی دراندازی کی ایک بڑی کوشش تھی۔فوجی کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیان رات جنگجوئو ں کے ایک بڑے گروپ نے کیرن سیکٹر کے گوگلڈاہ پوسٹ کے نزدیک دراندازی کی کوشش کی تاہم وہا ں پر تعینات فوج نے فوری طور فائرنگ کی جس کے دوران جنگجو واپس جانے میں کامیاب ہوگئے ۔ کیرن میں درندازی کی کوشش کے ایک روز بعد جمعہ کی رات کرناہ سیکٹر میں شمس بری پہاڑی پر تعینات 20جا ٹ فوجی یونٹ سے وابستہ اہلکارو ں نے جنگجوئو ں کے گروپ کو مشکوک حالت میں دیکھا اور پورے علاقہ کو محاصرے میں لیا ۔ ہفتہ کی علی الصبح فوج نے مزید کمک طلب کی اور تلاشی کارروائی شروع کی جبکہ وہا ں پر ایگل پوسٹ کے نزدیک چھپے بیٹھے جنگجوئو ں کو ہتھیار ڈالنے کی پیش کش کی گئی جو جنگجوئو ں نے ٹھکرا دی اور فوج پر فائر نگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان خون ریز جھڑپ شروع ہوئی۔فوج نے شمس بری پہاڑی پر فوج کے ایگل پوسٹ کے نزدیک ابتدائی طور 3جنگجوئو ں کو جا ں بحق کر نے کا دعویٰ کیا ۔فوجی کا مزید کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران جنگجو ادھر ادھر تتر بتر ہوگئے لیکن سپر پوسٹ پر تعینات فوجی اہلکارو ں نے پہلے ہی وہا ں پر اپنی پوزیشن سنبھالی تھی اور مزید 2جنگجوئو ںکوجاں بحق کیا جبکہ ہفتہ کی شام تک فوج نے کل ملا کر 5جنگجوئو ں کو جا ں بحق کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن پولیس نے ابھی تک جنگجوئو ں کے جا ں بحق ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔پولیس نے بتا یا کہ انہیں جھڑپ کے بارے میں فوج نے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔اس دوران علاقہ میں فوج نے وسیع علاقہ کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی ہے جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ کیرن سیکٹر میں دو روز قبل در اندزای کی کوشش کے دوران 15جنگجوئو ں پر مشتمل گروپ کو سرحد پار واپس دھکیل دیا گیااور یہی گروپ اب کرناہ سیکٹر میں آکر وادی میں دا خل ہونا چاہتا تھا لیکن فوج کی بروقت کاروائی نے ان کی کوشش ناکام بنا دی ۔