سرینگر //گرم سیاسی ماحول کے بیچ بارہمولہ پارلیمانی نشست کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم منگل کو اختتام پذیر ہو گئی۔بارہمولہ پارلیمانی نشست پر سیاسی جماعتوں نے خوب تر الیکشن مہم چلائی اور ہر ایک علاقے میں چناوی جلسے منعقدکئے۔اس پارلیمانی نشست پر 11اپریل بروز جمعرات ووٹ ڈالے جائیں گے۔یہ پارلیمانی حلقہ3 اضلاع کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہ مولہ پر مشتمل ہے اور یہ15 اسمبلی حلقوں پر محیط ہے۔ حکام نے اس حلقہ میں 1387 مقامات پر1749 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔رائے دہندگان کی کُل تعداد 1308541 میں سے674417 مرد ،634083 خواتین ووٹر جبکہ41 ووٹر خواجہ سرا کے زمرے میں آتے ہیں۔ کُل ووٹروں میں سے 7953 ووٹرجسمانی طور ناخیز ہیں جبکہ157 ووٹروں کو ووٹر ویری فکیشن اینڈ انفارمیشن پروگرام (وی وی آئی پی )ووٹروں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ کپواڑہ ضلع میں ووٹروں کی کُل تعداد438285 ہے جن میں225 259 مرد،213016 خواتین ووٹر اور10 ووٹر خواجہ سرا ہیں۔ان ووٹروں میں سے1896 ووٹر جسمانی طور ناخیز افراد کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ19 ووٹروں کو وی وی آئی پی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ ضلع میں484 مقامات پر578 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔بارہ مولہ ضلع میں ووٹروں کی کُل تعداد636459 ہے جن میں327933 مرد،308512 خواتین ووٹر اور14 ووٹر خواجہ سرا ہیں۔ان ووٹروں میں سے3484 ووٹر جسمانی طور ناخیز افراد کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ116 ووٹروں کو وی وی آئی پی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ ضلع میں692 مقامات پر859 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔بانڈی پورہ ضلع میں ووٹروں کی کُل تعداد233797 ہے جن میں121225 مرد،112555 خواتین ووٹر اور17 ووٹر خواجہ سرا ہیں۔ان ووٹروں میں سے2573 ووٹر جسمانی طور ناخیز افراد کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ22 ووٹروں کو وی وی آئی پی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ ضلع میں211 مقامات پر312 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔اس پارلیمانی حلقے کے کپواڑہ ضلع میں کرناہ، کپواڑہ، لولاب، ہندواڑہ اورلنگیٹ اسمبلی نشستیں آتی ہیں جبکہ بارہ مولہ ضلع اوڑی، رفیع آباد، سوپور، سنگرامہ، بارہ مولہ، گلمرگ اور پٹن اسمبلی نشستوں پر محیط ہے۔ اسی طرح بانڈی پورہ ضلع میں گریز، بانڈی پورہ اور سونہ واری اسمبلی حلقے آتے ہیں۔ووٹنگ کے اوقات صبح 7بجے سے شام 6بجے تک مقرر کئے گئے ہیں ۔اس نشست پر ماضی میںمنعقد کئے گئے11پارلیمانی انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے7مرتبہ اپنے حریفوں کو شکست دی جبکہ کانگریس نے 3 اور پی ڈی پی نے ایک دفعہ اس نشست پر میدان مارا۔کانگریس کے ریاستی صدر پروفیسر سیف الدین سوز واحد ایسے امیدوار ہے جنہوں نے3مرتبہ پارلیمانی انتخابات میں فتح حاصل کی ہے۔