Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

پہلے مرحلہ میںکشتواڑ میں 77.23،ڈوڈہ میں 71.33اور رام بن میں70.57فیصدرائے دہی

Towseef
Last updated: September 19, 2024 12:07 am
Towseef
Share
8 Min Read
Voting concept in flat design. Hand putting voting paper in the ballot box.
SHARE

اندروال میں 80.06،کشتواڑ میں 75.04اورپاڈر ناگسینی میں 76.80فیصد پولنگ

عاصف بٹ

کشتواڑ//سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ اسمبلی انتخاب میں ضلع کشتواڑ کی تینوں اسمبلی حلقوں میں 77.23فیصد پولنگ ریکارڈ کی گی جس میں اسمبلی حلقہ اندروال اول رہا جہاں 80.06فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس بار اسمبلی انتخابات میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی ووٹ کا استعمال کیا ۔ سبھی پولنگ مراکز پر صبح سے ہی ووٹران کی بھا ری بھیڑ دیکھنے کو ملی جبکہ متعدد مقامات پر دوپہر تک ہی ووٹ ڈالے گئے تھے۔حلقہ اسمبلی اندروال جہاں 80.06فیصد پولنگ ریکارڈ کی، ضلع میں سب سے اوپر رہا۔ اس اسمبلی حلقہ کے دورافتادہ علاقہ جات مڑواہ اور واڑون میں قریب 80فیصد پولنگ درج کی گئی۔ اسمبلی حلقہ کشتواڑ میں 75.04فیصد پولنگ درج کی گئی جو سال 2014میں ہوئےاسمبلی انتخابات کے برابر رہی ۔ اس اسمبلی حلقہ میں انتظامیہ کی جانب سے خواتین، معذور افراد و نوجوان کیلئے مخصوص پولنگ مراکز قایم کئے گئے تھے۔وہی پہلی بار بنے نئے اسمبلی حلقہ پاڈر ناگسینی میں ریکارڈ 76.80فیصد پولنگ درج کی گئی جسے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ووٹران نے ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ۔ ضلع بھر میں انتظامیہ کی جانب سے حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولنگ مراکز پر سی سی ٹی ویی کیمروں سے خصوصی نگاہ رکھی جارہی تھی۔ پاڈر کشتواڑ و اندروال کےمتعدد پولنگ مراکز پر اگرچہ پولنگ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی گئی لیکن انتظامیہ کی بروقت کاروائی کے سبب حالات پر قابو پالیا گیا۔ وہی متعدد نئے ووٹران نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد کہا کہ انھوں نے تعمیر و ترقی ،خوشحالی و روزگار کیلئے ووٹ دیا۔اسی سالہ عزیز محمد نے بتایا کہ وہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل، بنیادی سہولیات میسر کرنے کو لیکر بہترین امیدوار کو ووٹ دے رہے ہیں تاکہ ہمارے ساتھ ہوئی ناانصافی اب ہماری نوجوان نسل کو نہ دیکھنی پڑے۔

بھدرواہ میں67.16،ڈوڈہ میں72.48اورڈوڈہ ویسٹ میں75.98فیصد رائے دہی

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //یوٹی کے دیگر اضلاع کی طرح ڈوڈہ ضلع کی تینوں اسمبلی حلقوں میں پرامن طریقے سے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا اور ووٹنگ کی شرح 71.33 فیصد رہی۔محکمہ اطلاعات و نشریات ڈوڈہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈوڈہ، بھدرواہ و ڈوڈہ ویسٹ اسمبلی حلقوں میں صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہا۔اس دوران بھدرواہ میں 83663رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے جس میں 42385مرد و 41274خواتین اور 4خواجہ سرا شامل ہیں۔اس طرح سے اس حلقہ میں 67.16فیصد ووٹنگ ہوئی وہیں ڈوڈہ میں 72.48فیصد ووٹنگ ہوئی جس میں 35031مرد و 36422خواتین اور 2خواجہ سرا شامل ہیں۔ادھر ڈوڈہ ویسٹ میں سب سے زیادہ ووٹنگ ہوئی جہاں پولنگ کی شرح 75.98فیصدرہی اور مجموعی طور پر اس حلقہ میں 66442رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا جن میں 33688مرد و 32754خواتین شامل ہیں۔ضلع میں پولنگ کی مجموعی شرح 71.33فیصد رہی جس میں 221560 ووٹران نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا۔ان میں 111104مرد، 110450خواتین و 6خواجہ سرا شامل ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے صاف و پرامن انتخابات کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے تھے اور ضعیف العمر لوگوں و معذور افراد کے لیے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔ اس دوران گرین پولنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے تھے جہاں پر ضلع الیکشن افسر ہرویندر سنگھ و ضلع ابزروز نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

رام بن میں69.66جبکہ بانہال حلقہ میں71.28فیصد رائے دہی

محمد تسکین

بانہال//ضلع رامبن میں پہلے مرحلے کی پولنگ بدھ کی شام چھ بجے اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے اور ضلع الیکشن آفیسر رامبن بصیر الحق چودھری کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شام پانچ بجے تک ضلع رام بن میں کل70.57فیصد ووٹ ریکارڈ کئے گئے ہیں جس میں رام بن اسمبلی نشست پر69.66فیصدجبکہ بانہال ۔ گول نشست پر 71.28فیصد پولنگ ہوئی تھی ۔بدھ کی صبح رام بن اور بانہال گول نشست پر قدرے تیز دھوپ اور گرمی میں پولنگ کا عمل سست رفتاری کے ساتھ شروع ہوا تاہم دن بڑھنے کے ساتھ ساتھ بانہال ، کھڑی ،مہو منگت ، رامسو ، نیل ، پوگل ، پرستان ، گول ، سنگلدان ، اندھ ، ٹنگر ، گاندھری ، رام بن ، بٹوت ، راج گڑھ وغیرہ کے علاقوں میں ووٹروں کی بھاری تعداد نے پولنگ بوتھوں کا رخ کیا اور اپنے من پسند امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ ڈالا ۔ پرامن فضا میں ووٹنگ کا یہ عمل مکمل کرنے کیلئے سرکاری ملازمین ، پولیس اور سی ار پی ایف کے اہلکاروں کو بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا تھا اور ضلع رام بن کے کسی بھی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقع کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ الیکشن حکام نے بتایا کہ ضلع میں حق رائے دہی کا یہ عمل غیر جانبدار اور بنا کسی خلل کے اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے اور اس کیلئے مبصروں اور دیگر افسروں کی بھاری تعداد پولنگ سٹیشنوں پر موجود رہی ۔بانہال گول نشست پر ایک لاکھ چھبیس ہزار سے زائد ووٹران درج ہیں جبکہ رام بن نشست پر ووٹروں کی تعداد اٹھانوے ہزار سے کچھ زائد ہے۔

سب ڈویژن گول میں73فیصد رائے دہی

زاہد بشیر

گول//حلقہ انتخاب بانہال کے سب ڈویژن گول و ملحقہ جات میں صبح سات بجے کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہا ، 2بجے دوپہر تک ووٹنگ میں کافی تیزی رہی اور بعد میں دھیمی رفتار سے ووٹنگ جاری رہی ۔ گول کے دور دراز علاقوں میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بہتر طریقے سے ووٹنگ ہوئی کئی جگہوں پر 80فیصد سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ ہوئی جبکہ مجموعی طو رپر پورے سب ڈویژن میں 73فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ اس دوران پورے سب ڈویژن میں حفاظتی انتظامات کے بیچ پر امن ووٹنگ ہوئی ۔ وہیں تحصیلدار گول کی نگرانی میں ٹیم نے گول کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر جا کر ووٹنگ کا جائزہ لیا اور اس دوران ووٹنگ کو پُرامن طو رپر کرنے کے لئے انتظامیہ نے پوری طرح سے تیاری کی تھی ۔ کسی بھی جگہ سے کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

خطہ چناب

رام بن میں 5گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ۔36یاتری زخمی

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
خطہ چناب

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا

July 5, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?