سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کشمیر ڈویژن میںآدھار اندراج کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر ،ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اورمیسرز کومیٹک نیزمسیرز چنار کمپنیز کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔جب کہ لیہہ اورکرگل سمیت کشمیر ڈویژن کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ 10اگست2017ء تک ضلع سرینگر میں 79.17فیصد،گاندربل میں 82.74فیصد،بارہمولہ میں 79.17فیصد، گاندربل میں 82.74 فیصد، بارہمولہ میں 86.38فیصد، کپوارہ میں 85.19فیصد، بانڈ ی پورہ میں 90.76فیصد، اننت ناگ میں 78فیصد، پلوامہ میں 88فیصد، کولگام میں 95فیصد، شوپیان میں 96فیصد،بڈگام میں 94فیصد، لیہہ میں 88.77فیصد اورکرگل میں 81.29فیصدآدھار اندراج ہوا ہے۔صوبائی کمشنر نے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ ’’وہ پہلے آئو پہلے پائو ‘‘کی بنیاد پر آدھار اندراج یقینی بنائیں۔انہوںنے متعلقہ ایجنسیوں مسیرز کومٹیک اورمسیز چنار کمپنیز کو باقی لوگوں کے اندراج کے لئے اضافی مشینوں اور اوپریٹرس کو بروئے کار لانے پر زوردیا۔