سرینگر//گورنر این این ووہرا ، جو کشمیر یونیورسٹی کے چانسلر اور آئی کے ایس کی گورننگ باڈی کے چیئرمین بھی ہیں نے کشمیر یونیورسٹی میں منعقدہ ’’ فسٹ ینگ سکالرس کانفرنس‘‘ کا افتتاح کیا۔کانفرنس میں شریک ہونے والے سکالروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے گورنر نے اس کانفرنس کو ایک اہم ایونٹ قرار دیا، جو نئے سکالروں کو تجربہ کار سکالروں سے اُن کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقعہ فراہم کرے گا۔گورنر نے کہا کہ سماج سے تعلق رکھنے والے کسی بھی معاملے کو غیر ضروری نہیں سمجھا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر سوشل سائنسز کو اپنانے پر زور دیا۔گورنر نے ریاست میں اعلیٰ سطح کے تعلیمی ادارے قائم کرنے پر زور دیا اور اُمید ظاہر کہ موجودہ تعلیمی ادرے ریاست میں مستقبل میں ترقی پائیں گے ۔ریاست کے طلبہ کی صلاحیتوں اور قابلیت کا اظہار کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ہم سب کو مشترکہ طور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کرنے چاہئیں۔وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر خورشید اقبال اندرابی ، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر نونیتا چڑہابہیرا ، جواہر لال یونیورسٹی کے پروفیسر امیت پرکاش اور انسٹی چیوٹ آف اکنامک گروتھ نئی دہلی کے پروفیسر سنجے سری واستو نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔ادھرجے کے جے سی سی آئی جوائنٹ پریذیڈنٹ کی سربراہی میں گورنر این این ووہرا سے راج بھون میں ملاقی ہوئے اور انہیں پونچھ۔راول کوٹ شاہراہ پر 8ہفتوں سے رُکی پڑی تجارت کو بحال کرنے کی اپیل کی ۔تجارت کو مزید شفاف اور جواب دہ بنانے کے سلسلے میں وفد نے تجویزپیش کی کہ گورنمنٹ آرڈر جو 31؍ مئی 2017 کو جاری کیا گیا تھاپر لگا ہوا Stay ہٹانے کے اقدامات کئے جائیں ۔گورنر نے یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات مرکزی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ اُٹھائے جائیں گے۔