سرینگر//جے کے بنک نے ریاستی سطح کی بینکار کمیٹی میٹنگ کا انعقاد یہاں ایس کے آئی سی سی سرینگر میں کیا جس کی صدارت ریاستی چیف سیکرییٹری بھارت بھوشن ویاس نے کی ۔اجلاس کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد جو کہ ایس ایل بی سی کے کنوینر بھی ہیں ،نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر میں سرگرم بنکوں نے مالی برس2017-18کی پہلی سہ ماہی کے دوران 221484مستفیدین کو5281.83کروڑ روپے واگذار کئے جو کہ ترجیحی و غیر ترجیحی سیکٹر کے تحت تقسیم کئے گئے جو سالانہ ہدف28841.64کروڑ برائے966047مستفدین کا23فیصد اور 18فیصد بالترتیب جسمانی و مالیاتی اصطلاحوں کے حصول ہے ۔انہوں نے بنکوں کو مشورہ دیا کہ وہ معیشت کی پیداواری سیکٹروں میں قرضے فراہم کرنے پر اپنا فوکس رکھیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جے کے بنک نے اکیلے ہی 3665.14کروڑ روپے اس عرصے میں واگذار کئے جو کہ دیگر43بنکوں کی جانب سے مجموعی طور واگذار کئے گئے قرضوں کا 69فیصد حصہ ہے ۔میٹنگ میں پرنسپل سیکریٹری فائنانس نوین کمار چودھری،پرنسپل سیکریٹری پلاننگ روہت کنسل ،ریجنل ڈائریکٹر ریزروبنک آف انڈیا این کے ساہو ،چیف جنرل منیجر نبارڑ وجے کمار ،دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔ریاست میں واگذار کئے گئے تخمینہ قرجوں بشمول ترجیحی سیکٹر کے 2748,.36کروڑ برائے 126755مستفیدین بمقابلہ سالانہ ہدف19933.02کروڑ برائے740847مستفیدین (مالیاتی اصطلاح میں 14فیصد اضافہ) اور غیر ترجیحی سیکٹر میں 2533.47کروڑ 94729مستفیدین میں تقسیم ہوئے جو سالانہ ہدف8908.62کروڑ برائے225200مستفیدین کا28.44فیصد مالیاتی اصطلاح میں اضافہ ہے ۔اس موقعے پر بولتے ہوئے چیف سیکریٹری بی بی ویاس نے کہاکہ’’بنکوں کو خصوصی طور مارچ2018تک متعین قرضہ جمع تناسب60فیصد تک پہنچانے پر فوکس رکھنا چاہئے جسے آر بی آئی نے تجویز کیا ہے بنکوں کو چاہئے کہ وہ سالانہ قرضہ منصوبے 2017-18کے تحت قرضے واگزار کرنے میں سرعت دکھانی چاہئے ۔انہوں نے سرکاری محکمہ جات پر زور دیا کہ وہ بنکوں کے ساتھ تال میل بنائے رکھیں اور انہیں سرکاری سپانسر سکیموں کی عمل آوری میں اپنا تعاون پیش کریں ۔بنک نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آر بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر این کے ساہو نے کہاکہ ’’پرائیویٹ سیکٹر بنکوں کو چاہئے کہ وہ ریاست میں نہ صرف ڈیپازٹ پر توجہ مرکوز کریں بلکہ اس حوالے سے قرجوں کی طرف خصوصی دھیان دیں ۔انہوں نے انتباہ دیا کہ ہدف سے پیچھے رہنے والے بنکوں کے خلاف مستقبل میں کارروائی شروع کی جائے گی۔سرکاری سکیموں میں ہدف نہ پانے کے معاملے میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کنوینئر ایس ایل بی سی پرویز احمد نے بنکوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری سپانسر سکیموں کی عمل آوری مین اپنا فوکس مرکوز کریں۔انہوں نے ریاستی حکومت سے درخواست کی کہ وہ سیکریٹریٹ میں ایک نوڈل آفیسر تعینات کریں جو ایس ایل بی سی کے فیصلہ جات کی عمل آوری کا جائزہ لیا کریں گے ۔اجلاس کے دوران یو آئی ڈی اے آئی کے نمائندوں نے آدھار عمل آوری پر پاور پوائنٹ پریزیینٹیشن پیش کی ۔آخر میں چیف سیکریٹری بی بی ویاس اور چیئرمین وسی ای او جے کے بنک نے آر بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر این کے ساہو کوسبکدوشی پر انہیں مبارک باد دی اور ریاست میں ان کے رول کی سراہنا کی ۔