Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

پہلگام کی فضا بدستور خاموش،تجارتی مراکز ویران اور راستے سنسان ۔2000ہوٹل،22بڑے ریستوران ، 900چھوٹی گاڑیاں اور5000گھوڑے سیاحوں کے منتظر

Mir Ajaz
Last updated: May 26, 2025 11:10 pm
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

اعجاز میر

سرینگر //ایک ماہ قبل 22اپریل کو بائسرن میں ملی ٹینٹ حملے کے بعد، پہلگام کا سیاحتی شعبہ یکسر تبدیل ہوگیا ہے۔ جہاں مہمانوں کی بھاری بھیڑ سے پہلگام کے چپے چپے پر تل دھرنے کی جگی نہیں تھی اور بھاری تعداد میں رات گئے تک سیاح لطف اندوز ہوتے تھے، اب بالکل سنسان، خاموش اور تقریباً غیر آباد ہوچکا ہے۔اس صورتحال سے مقامی کاروبار اور معاش پر اثر پڑا ہے۔ ریستوران، دکانداروں اور ہوٹلوں میںسیاح نہیں ہیں اوربہت سی دکانیں بند پڑی ہیں۔10ہزار کمروں کی گنجائش والے سب سے خوبصورت صحت افزا مقام پہلگام، جو 25ہزار سیاحوں کو ایک ساتھ سماں سکتا ہے، آجکل بالکل خالی پڑا ہے۔ چیلنجوں کے باوجود، مقامی لوگ پرامید ہیں کہ آنے والی امرناتھ یاترا اور موسم خزاں کے تہواروں کے ساتھ سیاحت بحال ہو جائے گی۔ مئی کی نسبتاً ہرصبح ریستوران میں آنے والے مہمانوں کو دیکھنے کی امید میں ہے۔محض 4روز سے اکا دکاسیاح آنے لگا ہے۔ اتوار کو سیلفی پوائنٹ پر 40سیاحوں کو دیکھا گیا۔پہلگام میں 21 دیگر ریستوران میں ویٹنگ ٹیبل سارا دن اندر اور باہر آنے والے صارفین کے انتظار میں ہیں۔پونم ریسٹورنٹ کی خاموشی اس کہانی کو بیان کرتی ہے کہ اب صورتحال ایسی ہے کہ کشمیری بھی پہلگام نہیں آتے۔”پہلگام میں صرف مقامی دکاندار یا ریستوران نہیں ہیں بلکہ غیر مقامی دکاندار اور چائے بنانے والوں کے علاوہ دیگر چیزیں بھیجنے والے درجنوں لوگ ہیں جو بیروزگار ہوچکے ہیں۔یہاں کے ہوٹل مالکان، مرکبان، دکاندرار اور ٹوریسٹ ٹیکسی والے پر امید ہیں کہ سیاح واپس آئیں گے۔ انکا کہنا ہے کہ پہلگام بہت سارے لوگوں کے لیے ان گنت یادیں رکھتا ہے، یہ سب کا ہے۔انکا مزید کہنا ہے کہ”لوگوں کے اس جگہ سے گہرے جذباتی تعلقات ہیں،وہ واپس آئیں گے اور مل کر ہم ان لوگوں کے عزائم کو شکست دیں گے جو یہاں کی سیاحت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔”
ہوٹل
پہلگام کے تمام پارکس اور قریبی مقامات جیسے بائسرن، بیتاب ویلی، آڑو، چندن واری، لدر واٹ، شیش ناگ، تولیان جھیل اور کولہائی گلیشیر کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ 7پارکیں بھی بند کردی گئی ہیں۔ان میں امیوزمنٹ پارک،لیونڈر پارک،پوشون پارک،مہجور پارک،کلب پارک اور آبشار پارک قابل ذکر ہے۔اسکے علاوہ مقامی لوگوں کو بھی نالہ لدر کے کناروں پر کیمپنگ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔پہلگام ہوٹلرس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر شبیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پہلگام میں نہ جانے کس کی نظر لگ گئی کہ پل میں سب کچھ ختم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پہلگام میں موجود سبھی ہوٹلوں میں ڈبل بستروں کی تعداد 10,000تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قریب 2000ہوٹل رجسٹر ہیں جن میں 25000سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جن کی تواضع کرنے کیلئے قریب 8000ہزار روزگار کماتے تھے۔انہوں نے کہا کہ 15جون تک 100فیصد بکنگ منسوخ ہوچکی ہیں البتہ 15مئی کے بعد سیاحتی شعبے نے پھر سے حرکت کرنی شروع کی ہے اور 2فیصد بکنگ شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ امرناتھ یاترا سے ایک مثبت پیغام جائے گا اور پہلگام دوبارہ آباد ہوجائے گا۔ہوٹل آپریٹرز نے کہا کہ 3 جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا سے ممکنہ طور پر سیاحت کی بحالی کا آغاز ہو سکتی ہے۔
تجارتی مراکز
پہلگام بیوپار منڈل کے صدر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہاں قصبے میںمین مارکیٹ اور مینا بازار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں مارکیٹوں میں قریب 550دکان ہیں، نیز پرانے پہلگام میں بھی بہت ساری دکانیں ہیں۔انکا کہنا تھا کہان دکانوںسے لگ بھگ 1000لوگ روزگار کماتے تھے۔مختار احمد نے کہا کہ 22اپریل کے سانحہ اور اسکے بعد سرحدوں پر جنگی صورتحال کے پیش نظر تقریباً70فیصد تجارتی مراکز بند ہوگئے جبکہ محض 30فیصد کھلے رہتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دکانوں پر کام کرنے والے سیلز مینوں میں سے نصف سے زیادہ چلے گئے ہیں جبکہ کام کرنے والے دیگر لوگوں نے 50فیصد تنخواہ پر کام کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
ٹیکسی آپریٹرز
پہلگام میں دو ٹیکسی سٹینڈ ہیں۔سٹینڈ نمبر 1اور سٹینڈ نمبر 2۔دونوں کے چیئرمین الگ الگ ہیں۔ دونوں چیئرمینوں غلام نبی اور ظہور احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ یہاں قریب 900سومو، ٹویرا اور انووا چلتی ہیں۔انکا کہنا ہے کہ پہلگام کے ٹیکسی سٹینڈوں سے اننت ناگ، سری گفوارہ اور دیگر کئی مقامات تک سروس چلتی ہے لیکن سب سے زیادہ گاڑیاں سیاحوں کیلئے مختص ہوتی تھیں جو 22اپریل سے بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ 22اپریل سے قبل روزانہ 400سے زائد گاڑیاں سیاحوں کی سیر و تفریح کیلئے استعمال ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عام سواریوں کیلئے کبھی گاڑیاں کم پڑجاتی تھیں اس قدر سیاحوں کی بھیڑ تھی لیکن اب سب کچھ ختم ہوگیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پہلگام میں مشکل سے 15 فیصد اب مقامی کام رہ گیا ہے، کیونکہ ملحقہ قریب 35دیہات کے لوگ پہلگام میں کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کیساتھ ہی منسلک تھے اور یہاں سیاحوں کی پہل پہل سے انہیں بلواسطہ یا بلا واسطہ طور پر روزگار ملتا تھا۔
مرکبان
پہلگام مرکبان ایسوسی ایسن کے صدر مولوی وحید نے کشمیر عظمیٰ کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے پاس 1900مرکبان رجسٹر ہیں اور ہر مرکبان کو 2گھوڑے رکھنے کی اجازت ہے۔انکا کہنا ہے کہ اس حساب سے پہلگام میں مجموعی طور پر 3800گھوڑے ہیں ، جو سیاحوں کیلئے مختلف پوائنٹس پر موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 3سال سے کوئی نئی لائسنس اجرا نہیں کی گئی ہے اور 1200ھوڑے بغیر رجسٹر ہیں۔انہوں نے کہا کہ رجسٹر اور غیر رجسٹر گھوڑوں کی تعداد 5000تک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 22اپریل کے بعد وہ بیکار پڑے ہیں حالانکہ وہ سبھی غریب لوگ ہیں اور انکا سارا روزگار کا دارومدار پہلگام کیساتھ ہی منسلک ہے۔انکا مزید کہنا ہے کہ جب پہلگام میں سیاحوں کی پہل پہل ختم ہوگئی ہے تو انکے گھروں میں کوئی خوشی کیسے ہوسکتی ہے۔
ٹول پلازہ
آپکو یقین نہیں آئے گا لیکن یہ سچ ہے کہ 22اپریل سے قبل پہلگام میں روزانہ 4000گاڑیاں داخل ہوتی تھیں۔ٹول پلازہ ذمہ داران نے کشمیر کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں کئی برسوں سے یہ معمول ہے کہ ٹول پلازہ کے علاوہ ٹیکسی سٹینڈ اور پارکس کو اوٹ سورس کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ساڑھے 3کروڑ سے زیادہ کا ٹھیکہ لیا تھا لیکن ابھی وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ لاکھوں کے نقصانات کی بھرپائی کیسے کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 22اپریل سے قبل انکی روزانہ آمدنی اوسطاً 1لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کے درمیان ہوتی تھی اور جب بائسرن کا سانحہ ہوا تو آمدنی صفر پر آگئی۔ انکا کہنا ہے کہ پچھلے 8روز سے کوئی کوئی گاڑی آنا شروع ہوگئی ہے اور ابھی دن میں انکی آمدنی مشکل سے 3ہزار تک ہوتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مغل روڈ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند
پیر پنچال
راجوری، پونچھ میں شدید آندھی اور گرد آلود طوفان سے درجنوں مقامات پر تباہی متعددگاڑیاں تباہ، گھروں اور دکانوں کے حصے زمین بوس،اکثر علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم
پیر پنچال
مارگ ٹاپ، بدھل کے پہاڑی علاقہ میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے دوران سانحہ آسمانی بجلی نے تباہی مچائی،9خانہ بدوش کنبوں کی100 سے زائد بھیڑ بکریاں لقمہ اجل
پیر پنچال
نوشہرہ میں تیز آندھی اور طوفانی بارش سے تباہی، بجلی کا نظام درہم برہم
پیر پنچال

Related

کشمیر

پہلگام سانحہ سے سیاحتی مقامات پر معاشی رفتار تھم گئی ٹول پوسٹوں، پارکنگ اورپارکوں کے بولی دہندگان خسارے کے نیچے دب گئے

May 27, 2025
کشمیر

دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں سیاحت کو تنازعات سے پاک ہونا چاہئے

May 27, 2025
کشمیر

وادی میں قہر انگیز بارش و ژالہ باری ترال میں درخت گرنے سے خاتون لقمہ اجل

May 27, 2025
کشمیر

ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا عید الاضحٰی 7جون کوعظمیٰ نیوز سروس

May 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?