عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ موسمیات نے اتوار کو پیش گوئی کی ہے کہ جاریہ مہینے کے آخر تک جموں و کشمیر میں موسم کی کوئی خاص سرگرمی نہیں ہوگی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں 26 جولائی تک گرم اور مرطوب موسم برقرار رہے گا۔عہدیدار نے کہا کہ 21 سے 26 جولائی تک کشمیر ڈویژن کے الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور جموں ڈویژن کے کافی وسیع مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسم صاف اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابو اتوار کو پہلگام میں 31.5ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ 25برسوں میں گرم ترین دن تھا۔ اس سے قبل یہاں 10جولائی 1999میںیہی درجہ حرارت درک کیا گیا تھا۔اب 21جولائی اس مہینے کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔انہوں نے کہا کہ اتوار کو سرینگر میں 34.8ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔قاضی گنڈ میں 32.4، کپوارہ میں 35.4، وکر ناگ میں 32.4، پہلگام میں31.5، اننت ناگ میں 33.4، پلوامہ میں ، 34.1،کولگام میں 32،شوپیان میں 36.4، بانڈی پورہ میں 33.2، بارہمولہ میں 33.7اور بڈگام میں 33.9ڈگری درج کیا گیا۔ جموں میں 35.4،بانہال میں 41.4،بھدرواہ میں33.4،کٹرہ میں 31.4،ادہم پور میں 33.5،کٹھوعہ میں 37.8، پونچھ میں 36.3،کشتواڑ میں 35.4، سانبہ میں 38.2اور ریاسی میں 36.1ریکارڈ کیا گیا۔