عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ سلیکشن گریڈ کانسٹیبل شبیر احمد کی سروس رائفل جو اس وقت یاترا ڈیوٹی پر تعینات ہے، جنوبی کشمیر کے ضلع پہلگام میں حادثاتی طور پر گر گئی ۔ انہوں نے کہا کہ رائفل گر نے کے بعد بندوق سے گولی نکلی جو اس کو لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔