پہلگام میں مٹی کا تودا گرنے سے 4 مزدور زخمی

File Photo

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// پہلگام کے چندن واڑی علاقے میں اتوار کو سڑک کی دیکھ بھال کے دوران مٹی کے تودے کی زد میں آکر 4 ملازمین زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ4 مزدور جو بیکن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کر رہے تھے سڑک کی دیکھ بھال کے دوران مٹی کے تودے کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کی شناخت طارق احمد خان ولد نور محمد خان ولد ہیامہ کپواڑہ، تنویر احمد کھٹانہ ولد محبوب احمد کھٹانہ ساکن آوورہ کپواڑہ، نصیر حمدبجاڑ ولد عبدالحمید بجاڑ ماگام ہندواڑہ اور جہانگیر احمد چیچی ولدمحمد شفیع چیچی ساکن تارت پورہ کپواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔انہیں پی ایچ سی پہلگام منتقل کیا گیا جہاں سے دو کو جدید علاج کے لیے سکمز سورا ریفر کیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے نوٹس لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔