پہلگام میں دو ہوٹلوں کو آگ کی واردات میں نقصان

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ میں واقع شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ شب کے دوران آگ کی ایک واردات میں دو ہوٹلوں کو نقصان پہنچا۔
اطلاعات کے مطابق آگ کی اس واردات میں ہوٹل ’کراون ویو‘ اور ہوٹل ’رٹریٹ اینڈ ریستورانٹ ‘کو نقصان پہنچ گیا۔
یہ دونوں ہوٹل بالترتیب فاروق احمد ملک اور طارق احمد کی ملکیت ہیں جن میں موجودسیاحوں اور دیگر لوگوں کو بحفاظت نکالا گیا۔
اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آگ بجھانے والے عملہ نے آگ کو پھیلنے سے روک لیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *