اننت ناگ //آرو پہلگام میں بادل پھٹنے سے ایک نوجوان کی موت اور ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے ۔بدھ کی شام کوآرو پہلگام میںبادل پھٹ جانے کے نتیجے میں جہانگیر احمد بانڈے ساکن شیخ پورا سلر لقمہ اجل بن گیا جبکہ شمیمہ دختر محمد یوسف نامی لڑکی شدید طور پر زخمی ہوئی۔ہلاک ہوئے نوجوان کی لاش جب اُس کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا جبکہ زخمی ہونے والی شمیمہ نامی لڑکی کو علاج ومعاملے کےلئے پہلگام ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔