نیوز ڈیسک
اننت ناگ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو پہلگام کا دورہ کیا اور مین بازار میں رہائشیوں، سیاحوں اور دکانداروں سے بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں کے سوالات، مسائل اور مطالبات پر توجہ دی اور بات چیت کے دوران پیش کی گئی تمام حقیقی شکایات کے وقتی ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر نے پہلگام-چندنواری سڑک کا معائنہ کیا اور جائزہ لیا۔