عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پہلگام حملے کے بعد قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے حکومت کی مداخلت کے بعد 21 اپریل کو سرینگر-دہلی پرواز کا ہوائی کرایہ 21 اپریل کو 20 ہزار روپے سے کم ہو کر 24 اپریل کو 10ہزار روپے تک کم ہو گیا۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے پیر کو راجیہ سبھا کو بتایاپہلگام واقعے کے بعد، “جموں و کشمیر سے سیاحوں کے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا اندیشہ تھا”، جس کی وجہ سے، معمول کے مطابق، ہوائی کرائیوں میں اضافہ ہوا تھا، ایئر لائنز پر بھی زور دیا گیا کہ وہ قیمتوں میں اضافے سے باز رہیں، اور اس مقصد کے لیے، انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ دو بڑے سیکٹرز سری نگر-دہلی 10,000 روپے سے کم اور سری نگرممبئی 13,000 روپے سے کم کے لیے ہوائی کرائیوں کو محدود کریں، ۔اس حد کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی ایئر لائن کو ریگولیٹری کارروائی کا نشانہ بنایا جانا تھا۔”متحرک کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف سرینگر جانے والی پروازوں کی تعداد 22/04/25 کو 51 سے بڑھا کر 23/04/25 کو 56 کر دی گئی بلکہ قیمتوں کو بھی کنٹرول میں رکھا گیا۔ ان مداخلتوں کے نتیجے میں، سری نگر سے ہوائی کرائیوں میں قابل ذکر کمی دیکھی گئی اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملی کہ سرینگر میں لوگوں کی بحفاظت واپسی ہو سکے۔