Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پہلگام قتل عام | مودی نے دورئہ عرب مختصر کیا | حملہ آوروں کو ضرور سزا ملے گی وطن واپسی پر جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا

Towseef
Last updated: April 23, 2025 9:35 pm
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی میٹنگ میں سعودی عرب کا دورہ مختصر کرنے کے بعد قومی دارالحکومت میں صورتھال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ اس میں ملوث افراد کو جلد بھرپور اور واضح جواب ملے گا۔انہوں نے کہا’’میں دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے عزم کو دہرانا چاہتا ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے میں ہم وطنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت ہر ضروری قدم اٹھائے گی۔ ہم نہ صرف اس فعل کے مرتکب افراد تک بلکہ پس پردہ اداکاروں تک بھی پہنچیں گے ملزمان کو جلد ہی ایک مضبوط اور واضح جواب ملے گا، میں ملک کو یقین دلانا چاہتا ہوں‘‘۔

اقوام متحدہ اورمسلم ورلڈ لیگ کی مذمت

یو این آئی

نئی دہلی//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے جموں و کشمیر میں “مسلح حملے” کی سخت مذمت کی ہے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کل سوالات کا جواب دیتے ہوئے سیکریٹری جنرل کی جانب سے حملے کی مذمت پر زور دیا۔دوجارک نے کہا ’’ گویٹرس سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘‘۔شہریوں کے خلاف حملے کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہیں۔ادھر مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے منگل کی رات جدہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں ہولناک دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور بے گناہ لوگوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔وزارت خارجہ نے بدھ کو یہاں کہا کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے جولائی 2023 میں نئی دہلی میں سیکرٹری جنرل کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا۔ انہوں نے رواداری کی اقدار کو فروغ دینے، اعتدال پسندی کی وکالت اور سماجی ہم آہنگی کو آگے بڑھانے میں مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کی تعریف کی۔

کانگریس سی ڈبلیو سی کی ہنگامی میٹنگ

یو این آئی

نئی دہلی//کانگریس نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر جمعرات کو پارٹی کی اعلی ترین پالیسی ساز باڈی کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا “پہلگام میں خوفناک دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ایک ہنگامی میٹنگ کل بروز جمعرات 24 اپریل کو صبح 11 بجے 24۔ اکبر روڈ پر ہورہی ہے‘‘۔

سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر

یو این آئی

نئی دہلی//جموں و کشمیر کے پہلگام میں خوفناک دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں مرکز کے ساتھ ساتھ متعلقہ ریاستی حکومتوں کو سیاحوں کی زیادہ تعداد والی جگہوں پر مناسب حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ایڈوکیٹ وشال تیواری نے منگل کو پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں یہ درخواست دائر کی ہے ۔ اس حملے میں گولی مار کر 28افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تیواری کی طرف سے دائر عرضی میں بڑے سیاحتی مقامات، خاص طور پر پہاڑی ریاستوں اور دور دراز کے مقامات پر جہاں بڑی تعداد میں سیاح جمع ہوتے ہیں، پر مناسب حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ عرضی میں مرکزی وزارت داخلہ اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کو ان مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر مناسب تعداد میں مسلح افواج تعینات کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔عرضی میں کشمیر میں بابا امرناتھ یاترا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔پٹیشن کے مطابق شمالی ہندوستان کی زیادہ تر ریاستوں کی معیشت کا انحصار سیاحت کے شعبے پر ہے، گرمیوں کے موسم میں سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے، دہشت گردانہ حملے اس خطے کی معیشت کو متاثر کر سکتے ہیں، اس صورت حال میں سیاحوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات کرنا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔ یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ حساس علاقہ ہونے کے باوجود متاثرہ مقام پر کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے ۔ ایسے مقامات، دور دراز کے علاقے جہاں خوشنما مناظر دیکھنے کے لیے سیاح جمع ہوتے ہیں، پرامن ماحول اور فطرت سے لطف اندوز ہوتے ہیں، ایسے مقامات پر چست اور درست حفاظتی انتظامات سے ہی ہم سیاحوں کو دہشت گرد حملوں سے بچا سکتے ہیں۔

شمالی ریلوے خصوصی ٹرین چلائی گئی

یو این آئی
نئی دہلی//شمالی ریلوے نے جموں و کشمیر کے پہلگام حملے کے بعد بڑی تعداد میں سیاحوں کی واپسی کے پیش نظر شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے نئی دہلی تک خصوصی ریزرو ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ناردرن ریلوے نے ایک ریلیز میں کہا کہ ریلوے مسافروں کی سہولت کے لیے آج ایک خصوصی ٹرین چلائی جا رہی ہے۔ناردرن ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ ٹرین نمبر 04612 شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا-نئی دہلی خصوصی ریزرو ٹرین آج رات 9.20 بجے روانہ ہوگی اور جمعرات کو صبح 9.30 بجے نئی دہلی اسٹیشن پہنچے گی، ادھم پور، جموں، پٹھان کوٹ چھانی، جالندھر چھانی، ڈھانڈی کلاں، انبالہ چھانی، کروکشیتر اور پانی پت اسٹیشنوں پر ٹھہرتے ہوئے جمعرات کو صبح ساڑھے نو بجے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

پارلیمانی پینل کا دورہ منسوخ

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//ایک اہم پارلیمانی پینل نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد 25اپریل سے جموں و کشمیر کا اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے تاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کی توجہ ہٹانے سے بچایا جا سکے، جو اس وقت صورتحال سے نمٹنے میں پوری طرح مصروف ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رادھا موہن داس اگروال کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کو 25 اپریل سے یکم مئی تک جموں و کشمیر اور دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں لداخ کے مطالعاتی دورے پر جانا تھا۔تاہم اگروال نے دہشت گردانہ حملے کے بعد جس میں کم از کم 26 افراد کو دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، اس دورے کو ملتوی کرنے کے فیصلے سے پینل کے اراکین کو آگاہ کیا۔

وی ایچ پی کا 25تاریخ کو ملک گیر احتجاج

یو این آئی
نئی دہلی//وشو ہندو پریشد نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف جمعہ یعنی 25 اپریل کو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وی ایچ پی کے مرکزی جوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر سریندر جین نے منگل کو پہلگام، جموں و کشمیر میں ہوئے خوفناک دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

برصغیر

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی پر عبوری روک نہیں آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

July 10, 2025
برصغیر

سیلاب متاثرہ 6ریاستوں کیلئے1,066.80کروڑروپے کی امدادمنظور مودی حکومت ہرحال میں ریاستوں کے ساتھ کھڑی:امت شاہ

July 10, 2025
برصغیر

شدید بارشوں کے باوجود پانی کا جماؤ کم ہوا: ریکھا

July 10, 2025
برصغیر

وزیر اعظم مودی5 ممالک کے دورے کے بعدوطن واپس

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?