Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

پہلگام سانحہ اور کشمیریوں کا اخلاقی طرزِ عمل زاویہ نگاہ

Towseef
Last updated: May 7, 2025 11:26 pm
Towseef
Share
9 Min Read
SRINAGAR, APR 23 (UNI):-Union Home Minister Amit Shah pays last respect to the deceased of Pahalgam terror attack, in Srinagar on Wednesday. UNI PHOTO-64U
SHARE

‌ جاوید بھارتی
پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی پورے ملک میں مذمت ہورہی ہے ، کینڈل مارچ نکالا جارہا ہے ، ہندوستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جارہاہے اس حادثے میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہاہے ، ان کے ورثاء کو معاوضہ دینے اور ہندوستان کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا جارہاہے ،، ساتھ ہی ملک میں ایک طبقہ نفرت پھیلارہاہے تو باشعور طبقہ ملک کے تانے بانے کو بکھرنے سے بچانے کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔ کیونکہ ملک میں نفرت و علیحدگی پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور کوئی کتنا ہی پاور فل ہو لیکن وہ آئین سے برتر نہیں ہے، اس لئے ضروری ہے کہ ملک کی ایک سو چالیس کروڑ عوام فرقہ پرستی کو مٹانے کے لئے ، نفرت کو محبت میں بدلنے کے لئے ، قومی یکجہتی کی مضبوطی کے لئے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے میدان میں آئے تاکہ پورا ملک شیشہ پلائی دیوار کی شکل میں نظر آئے اور ایک آواز ہوکر کہا جائے کہ پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کو شہید کا درجہ دیا جائے اور مستقبل میں کبھی بھی سیکورٹی اہلکاروں کی عدم موجودگی نہ رہے، ساتھ ہی میڈیا کے ذریعے نفرتی جنون پیدا کرنے کی کوشش پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ کشمیر کے لوگوں نے جس طرح اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور متاثرین و متاثرین کے اہل خانہ کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا، اس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ ملک میں نفرت و علیحدگی اور لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ آج جہاں ایک طرف ہندو مسلم کی سیاست ہورہی ہے وہیں دوسری طرف ابھی بھی ملک میں بڑی تعداد میں ایسے لوگ بھی ہیں جو باشعور ہیں اور وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں یقین رکھتے ہیں ، وہ ملک میں امن و امان چاہتے ہیں ، سازگار ماحول میں پورے ملک کی عوام کو سانس لیتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ملک میں بہت سی سیاسی پارٹیاں ہیں ، سماجی کمیٹیاں ہیں اور مذہبی و ملی اور فلاحی تنظیمیں ہیں جو موقع در موقع اپنے اپنے مسائل کو حل کرنے اور کرانے کے لئے جلسے ، جلوس ، دھرنے و مظاہرے کا انعقاد و اہتمام کرتی ہیں مگر آج وہ ساری تنظیمیں ایک آواز بلند کررہی ہیں کہ بے گناہ سیاحوں اور عام شہریوں کے مارے جانے کی تحقیقات کرکے قصور واروں پر سخت ترین کاروائی کی جائے ۔ ہندو مسلم ، سکھ عیسائی آپس میں سب بھائی بھائی کے نعرے کی طرز پر پورے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کیا جائے، ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوکر امن و امان کا ماحول قائم کیا جائے اور دہشت گردوں کو کسی بھی حال میں نہ بخشا جائے۔ جب ہم سارے ہندوستانی متحد رہیں گے تو دنیا کی کسی طاقت کو ہماری سرحدوں کی طرف بری نیت سے آنکھ اُٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں ہوگی۔ جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد اپوزیشن پارٹیاں مسلسل حکومت سے کہہ رہی
ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف سخت قدم اٹھائے اور پاکستان کو سبق سکھائے ،حکومت کو سبھی پارٹیوں کا تعاؤن حاصل ہوگا کیونکہ پاکستان نے ایک بار پھر انسانیت کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا ہے ،اس طرح کے حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں اور ایسے جرم کی سزا ضرور ملنی چاہئے۔ اس ملک میں چاہے کوئی ہندو ہو یا مسلم، سکھ ہو یا عیسائی سب ایک ہیں اور سب کے اندر ملک کے تحفظ کا جذبہ ہے ،ہمارا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ۔جو لوگ ہمیں تقسیم کرنے اور کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں ان کا ڈنٹ کر مقابلہ ہونا چاہئے تاکہ ان کے ناپاک ارادے خاک میں مل جائیں ۔ ہم ہندوستانیوں کو اس بات کا ثبوت دینا ہوگا کہ ایسے حملے کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی عوام کے جذبے کو توڑ نہیں سکتے بلکہ ہمیں مزید متحد اور طاقتور بننا ہوگا ، ہمیں اپنے دلوں میں محبت و بھائی چارہ کو پروان چڑھانا ہوگا۔ ہمیں ایسے بیان بازی سے پرہیز بھی کرنا ہوگا کہ جس سے ہندوستانی ہو کر ہندوستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے ۔ پہلگام حملے کے بعد ملک بھر میں شرپسندوں کا گروہ مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے میں سرگرم ہے۔ مگر سمجھدار اور باشعور طبقہ بھی اس ملک میں ہے جو دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام کرنے کی کوشش میں جٹا ہوا ہے اور اس باشعور طبقے میں بھی ہر ذات برادری اور ہر مذہب کے لوگ شامل ہیں جو ملک میں امن و امان کا ماحول قائم کرنا چاہتے ہیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں ، حاسدین کے حسد اور مفسدین کے فساد سے ملک کو بچانا چاہتےہیں اور وہ کھل کر کہتے ہیں کہ مذہب کے نام پر کسی پر حملہ کرنا دہشت گردی ہے اور مذہب پوچھ کر کسی پر حملہ کرنے والے لا مذہب ہیں، وہ بھلے ہی کسی مذہب کا لبادہ اوڑھ لیں مگر ان کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور جہاں تک بات مذہب اسلام کی ہے تو مذہب اسلام کی تعلیم ہے خود قرآن میں موجود ہے لا اکراہ فی الدین یعنی دین کے معاملے میں زبردستی نہیں۔ تو جب دین کی تبلیغ و اشاعت میں زبردستی کی گنجائش نہیں ، کسی کو زبردستی کلمہ پڑھانے کی گنجائش نہیں تو دنیا کے کسی معاملے میں یا دیگر کسی بھی معاملے میں زبردستی کرنے کی کوشش و گنجائش کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور قرآن و مذہب اسلام کی اسی تعلیمات کی روشنی میں اس روئے زمین پر واقع جنت نظیر کشمیر کے لوگوں نے انسانیت کو پامال ہونے سے بچانے کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہایا، مہمانوں کے ساتھ میزبانی کا عظیم الشان فریضہ انجام دیا اور یہ ثابت کردیا کہ انسانیت بہت بڑی چیز ہے ،اخلاق و کردار کا بلند رکھنا ضروری ہے کیونکہ جو اچھا انسان نہیں بن سکتا وہ اچھا مسلمان بھی نہیں بن سکتا۔ ہندوستان کے ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریت کو سنبھالے اور کشمیریت کو فروغ دے واضح رہے کہ سیاحت صرف گھومنے پھرنے کا نام نہیں ہے بلکہ انسانی ہمدردی کے اظہار کا نام ہے ، انسانی رشتہ قائم کرنے کا نام ہے ، ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونے کا نام ہے۔ اس لئے سیاحتی سلسلے کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ پورے ملک کے لوگوں کے اندر آپسی تعلقات خوشگوار بھی ہوں اور مضبوط بھی ہوں اور ہر ہندوستانی کو ہر ہندوستانی کا اپنے علاقے میں خیر مقدم کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا اور دہشت گردوں کو دھول چٹانا ہوگا اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

گرمی کی تپش، آبی گذرگاہیںاور ہماری غفلت! | نوجوان وکمسن بچےاپنی جان گنوا رہے ہیں لمحہ فکریہ

July 8, 2025
کالممضامین

خصوصی پوزیشن:ایک آئینی خواب کا دُھندلاسفر! | پکچر ابھی باقی ہے ،تھیٹر کا پردہ گرنے نہ پائے جرسِ ہمالہ

July 8, 2025
کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?