Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پہلگام دہشت گرد حملہ | ڈیجیٹل نظام کو نشانہ بنانے کی کوششیں ہندوستان پر10لاکھ سے زائد سائبر حملے ریکارڈ

Towseef
Last updated: May 2, 2025 9:40 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

ممبئی// پہلگام قتل عام کے بعد ہندوستان پر سائبر حملوں کی ایک منظم یلغار دیکھنے میں آئی ہے۔ مہاراشٹر سائبر ونگ کے مطابق 22 اپریل کے بعد سے اب تک 10لاکھ سے زائد سائبر حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جن کا ہدف ہندوستانی ویب سائٹس، سرکاری پورٹلز اور حساس ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تھا۔رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر سائبر، جو ریاستی پولیس کا سائبر کرائم سے متعلق خصوصی ونگ ہے، نے انکشاف کیا ہے کہ یہ حملے نہ صرف پاکستان سے ہوئے بلکہ ان میں مشرق وسطی، انڈونیشیا اور مراکش جیسے ممالک کے گروپ بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں کئی معروف ہیکنگ گروپ شامل ہیں جنہوں نے خود کو اسلام پسند تنظیموں سے وابستہ قرار دیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس یشسوی یادو نے میڈیا کو بتایا، پہلگام میں پیش آئے حملے کے بعد ہم نے ایک زبردست ڈیجیٹل یلغار دیکھی۔ جس کے تحت ملک بھر میں موجود ڈیجیٹل نظام کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی گئیں۔ ان کے مطابق ان حملوں کا مقصد حکومت کی آن لائن موجودگی کو متاثر کرنا، سرکاری معلومات تک رسائی حاصل کرنا اور نظام میں خلل ڈالنا تھا۔یادو نے بتایا کہ مہاراشٹر سائبر نے ان میں سے کئی حملے ناکام بنائے اور فوری طور پر حفاظتی اقدامات کو نافذ کیا۔ اس دوران کئی سرورز پر حملے کی کوشش کی گئی لیکن سائبر ونگ کی نگرانی اور تیاری کی وجہ سے سنگین نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق سائبر حملے ایک منظم طریقے سے انجام دیے جا رہے ہیں۔ مہاراشٹر سائبر نے ایک خصوصی نوڈل آفس کے ذریعے ملک بھر کے سرکاری محکموں اور اداروں کو ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سائبر انفراسٹرکچر کو فوری طور پر اپ گریڈ کریں، سکیورٹی پیچز لگائیں اور خطرے سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائیں۔ایک اعلی افسر کے مطابق، یہ حملے صرف تکنیکی چیلنج نہیں بلکہ قومی سلامتی کا سوال بن چکے ہیں۔ سائبر وارفیئر کا نیا رخ واضح ہو رہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے متحد حکمت عملی کی ضرورت ہے۔”یاد رہے کہ 22 اپریل کو جنوبی کشمیر کے پہلگام کے قریب بیسرن علاقے میں دہشت گردوں نے ایک وحشیانہ حملہ کیا تھا، جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں اکثریت سیاحوں کی تھی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

برصغیر

فضائیہ کا جنگی طیارہ جگوار گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

July 9, 2025
برصغیر

گجرات میں پل ندی میں گرگیا، 10افراد ہلاک، کئی لاپتہ | مودی اور راہل کا اظہار تعزیت

July 9, 2025
برصغیر

مانو میں ڈگری کورسز میں داخلوں کا آغاز

July 9, 2025
برصغیر

ووٹر لسٹ میں چھیڑ چھاڑ | بہارمیں غریبوں کے ووٹ چھیننے کی کوشش: راہل گاندھی

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?