Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

پہلگام حملے کا بدلہ لے لیا گیا آپریشن سندورسے قوم کا سر فخر سے بلند ، پاکستان دہشت زدہ

Mir Ajaz
Last updated: May 8, 2025 10:27 pm
Mir Ajaz
Share
14 Min Read
SHARE

ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد

پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ہندوستان کی مسلح افواج نے منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی رات پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر تابڑ توڑ حملے کرکے پاکستان کے مذموم عزائم کو چکنا چور کر دیا۔ ہندوستان کی اس فوجی کاروائی کو محض 25منٹ میں مکمل کر تے ہوئے پاکستانی دہشت گردی کے اڈوں کو نیست و نابود کر دیا گیا۔مسلح افواج کی جانب سے 6؍ اور 7؍ مئی کی درمیانی شب کئے گئے اس دلیرانہ اقدام کی ستائش پوری ہندوستانی قوم کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ ہندوستان کی ایک سو چالیس کروڑ عوام فوج کا حوصلہ بڑھانے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس فوجی کاروائی کو “آپریشن سندور”کا نام دیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں 22؍ اپریل کو دہشت گردوں نے پہلگام میں 26نہتے سیاحوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے موت کی آغوش میں پہنچا دیا تھا۔ ہندوستان کا ادعا رہا کہ یہ وحشیانہ حملہ پاکستانی دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا۔ اس بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملک کی تمام سیای پارٹیوں نے بلا لحاظ پارٹی وابستگی کے وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ مکمل اختیار دیا کہ وہ اس گھناؤنے حملے کے مجرموں کو پکڑنے اور انہیں عبرتناک سزا دینے کے لئے ہر ممکنہ اقدام کریں۔ بی جے پی حکومت کو ملک کی عوام کی جانب سے بھی یہ پیغام دیا گیا کہ وہ پاکستان کو سبق سکھانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ عوامی تائید اور سیاسی پارٹیوں کی یقین دہانی کے ساتھ ہندوستانی افواج کے حوصلوں کو دیکھتے ہوئے یہ جرأت مندانہ فوجی اقدام کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستانی فوج کے اس حملہ سے پاکستان کے مختلف علاقوں اور مقبوضہ کشمیر کے متعدد مقامات پر بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے پانچ اڈے تباہ کر دئے گئے اور 80سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی خلاف کی گئی یہ کاروائی نپی تلی، غیر اشتعال انگیز اور ذ مہ دارانہ تھی۔ آپریشن سندور کا مقصد دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نیست ونابود کرنا اور انہیں آئندہ اس قسم کی دہشت گردی سے روکنا تھا۔ اسی لئے ہندوستانی افواج کی جانب سے کئے گئے اس حملے میں کسی بے گناہ کی جان نہیں گئی اور نہ ہی عام شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ۔ اس حملہ کا مقصد صرف اور صرف دہشت گردی کے ان اڈوں کو نشانہ بنانا تھا جہاں سے مسلسل دہشت گردانہ حملوں کی سرپرستی اور دہشت گردوں کی رہنمائی اور مدد کی جا رہی ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان گز شتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردانہ حملوں کی پشت پناہی کر تا آرہا ہے۔ پہلگام میں ہوئے دہشت گرانہ حملوں کے تار بھی دہشت گردی کے ان مراکز سے جا ملتے ہیں۔ ہندوستان کا یہ بھی دعوی ہے کہ اگر یہ فوجی کاروائی نہ کی جا تی تو ہندوستان پر آگے بھی حملے ہو سکتے تھے جس سے بے قصور لوگوں کی جانوں کا اتلاف ہو سکتا تھا۔ پہلگام کے سانحہ کے بعد دہشت گردی کے آثار بڑھتے جا رہے تھے۔ سرحد پار حملوں کو روکنے اور دشمن کو سبق سکھانے کے لئے آپریشن سندور کا مرحلہ طے کیا گیا۔ ہندوستان کو اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اپنی سا لمیت کو محفوظ رکھنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ کوئی ملک ہندوستان کی سرحدوں میں داخل ہوکر دہشت گردی کے ننگے ناچ کا بدترین مظاہرہ کرے تو اس کا دندان شکن جواب دینا لازمی ہوجاتا ہے۔ ہندوستان نے پہلگام کے خونین سانحہ کا کرارا جواب دے کر دہشت گردوں کے ناپاک منصوبوں کوناکام کردیا۔
ہندوستانی افواج کے اس جرأت مندانہ اقدام سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ ہندوستان کی عسکری طاقت کا مقابلہ کرنا پاکستان کے بس میں نہیں ہے۔ چند منٹوں کی موثرفوجی کاروائی نے پاکستان کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ وہ اب دہشت گردی کو بڑھاوا دے کر اطمینان سے نہیں رہ سکتا۔ لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے مقدس نام رکھ کر قتل و خون کا بازار گرم کرنا خود اسلام کو بدنام کرنا ہے۔ اسلام سراسر امن و یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے واضح الفاظ میں فرما دیا کہ “کسی بے قصور کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے ” ۔اسلام کے نام پر تشکیل پانے والی مملکت اگر دنیا میں امن و عدل کو قائم کرنے کے بجائے بے گناہوں کو قتل کرنے والوں کی سرپرستی کرے تو اس سے بڑھ کر اسلام دشمنی اور کچھ نہیں ہو سکتی۔ پاکستان کی بدقسمتی یہ رہی کہ جن خوابوں کو لے کر اس کے حامیوں نے ایک الگ ملک کو وجود میں لایا تھا ، وہ خواب چندبرسوں میںہی بکھر کر رہ گئے۔ یہ اب دنیا کا ایک “ناکام ملک “ہے۔ یہاں خود اسلام اجنبی ہو گیا ہے۔راج سنگھاسن پر قبضہ کرنے والوں میں کوئی اسلامی جھلک کہیں سے بھی نظر نہیں آتی۔ یہ ملک وڈھیروں، زمین داروں اور سرمایہ داروں کی عیش پرستیوں کا مرکز بن چکا ہے۔ اپنی کھوکھلی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے بجائے پاکستانی حکمران دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرکے خود اپنا سکون بھی برباد کرلیتے ہیں اور دوسروں کو بھی انتقام لینے پر مجبور کردیتے ہیں۔ پہلگام میں 22؍ اپریل 2025کو جو خونریز حملہ دہشت گردوں نے کیا اس ظالمانہ کاروائی کا پاکستان کے پاس کیا جواز ہے؟ وہ آخر کب تک کشمیر یوں کی زندگیوں سے کھیلتا رہے گا؟ پہلگام حملہ میں جو لوگ مارے گئے ان کا قصور کیا تھا؟ وہ لوگ تو سیر و تفریح کے لئے کشمیر آئے تھے۔ ان پر اچانک حملہ کرکے 26لوگوں کی جانیں لے لی گئی۔ ان دہشت گردوں کو اسلحہ کہاں سے فراہم ہو رہا ہے؟ ان کو کس بات لالچ دی جا رہی کہ وہ اس قسم کی بہیمانہ کارستانیوں میں ملوث ہو کر خوش بھی ہورہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ان کے پیچھے کوئی نہ کوئی ایسے عناصر ہیں جو ہندوستان کے امن اور اس کی یکجہتی کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان یہ کہہ کر اپنا دامن نہیں بچا سکتا کہ پہلگام واقعہ سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پھر وہ کیوں لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی تنظیموں کی سرپرستی کر رہا ہے اور انہیں اپنی سرزمین میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہا ہے؟ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پاکستان ، ہندوستان سے تعاون کرتا تو پوراعلاقہ انسانیت کے دشمنوں سے محفوظ رہتا۔ برصغیر میں امن کا ماحول ہوتا تو دونوں ملک عالمی سطح پرقائد تسلیم کئے جاتے۔ لیکن آئے دن ہونے والے دہشت گردی کے حملوں نے دونوں ملکوں کو گز شتہ 75سال سے اضطراب اور بے چینی کی حالت میں رکھا۔ کچھ دن کے لئے امن قائم ہوتا ہے پھر جنگ کے بادل منڈلاتے نظر آتے ہیں۔ صور ت حال اتنی دھماکہ خیز ہوگئی ہے کہ آمد ورفت کے علاوہ رسد کے ذرائع بھی بند ہوگئے۔ سفارتی سطح پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں۔ حالات کو بگاڑ نے میں پاکستان کے حکمرانوں کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ پہلگام کے سانحہ کے بعد پاکستانی حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف کڑی کاروائی کرتی تو ہندوستان کو یہ فوجی اقدام کرنے کی ضرورت نہ پیش آتی۔ ہندوستان نے عالمی برادری کی بھی حمایت حاصل کرلی ہے۔ وہ اپنے موقف کو صحیح ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ہندوستان نے حالت جنگ میں بھی عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایااور نہ پاکستان کے فوجی اڈوں پر حملہ کیا۔ جب کہ پاکستان کے دہشت گردوں نے بے گناہ افراد کو نشانہ بناتے ہوئے ان کا قتل کر دیا۔اسلام کا دعوی کرنے والے نہتے انسانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنائیں گے تو اس کی ہرگز کسی بھی طرح تائید نہیں کی جا سکتی ۔
پا کستان کو کم از کم اب ہوش کے ناخن لیتے ہوئے دہشت گردوں کو لگام دینا چاہئے۔ اس مرحلہ پر بھی پاکستان دہشت گردی کو بڑھاوا دینے میں مصروف رہے گا تو اس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ پاکستان کا میڈیا اس وقت ہندوستان کے خلاف جومنفی پروپگنڈا کر رہا ہے اس سے پاکستان کا ہی نقصان ہوگا۔ ہندوستان کے خلاف بیان بازیوں سے پاکستان کو کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ اس وقت پاکستان بین الاقوامی سطح پر یک و تنہا ہوچکا ہے۔ کوئی ملک اس کی تائید میں کھڑا ہونے کو تیار نہیں ہے۔ پاکستان کو اپنی کمزرویوں کا پتہ ہے ۔ لیکن وہ اس زعم میں مبتلا ہے کہ ” اسلامیہ جمہوریہ پاکستان “کا لیبل ہونے کی وجہ سے مسلم ممالک اس کی حمایت کریں گے۔ یہ پاکستان کی محض خام خیالی ہے۔ اسلام کے نام کا استحصال کرتے ہوئے وہ اب دنیا کومز ید بیوقوف نہیں بنا سکتا۔ اسلام کی روح کو پاکستان میں جتنا مسخ کیا گیا شاید ہندوستان کے مسلمانوں نے اتنا اسلام کی شبیہ کو نہیں بگاڑا۔ آج بھی ہندوستان کا مسلمان اسلام پر عمل پیرا ہے۔ ہندوستانی مسلمان کو پریشانی اس وقت ہوتی ہے جب پاکستان ، ہندوستان سے چھیڑ خانی کرکے یہاں کے مسلمانوں کو مسائل میں ڈال دیتا ہے۔ پھر یہاں کی فرقہ پر ست طاقتیں مسلمانوں سے ملک سے محبت اور اس سے وفا داری کا ثبوت مانگنے میں لگ جاتی ہیں۔
ہندوستان کی افواج نے پہلگام حملہ کا جواب دینے کے لئے جو بروقت اقدام کیا ہے اس کی تائید و حمایت ہر ہندوستانی کر رہا ہے۔ لیکن اس موقع پر صبر و تحمل کی بھی ضرورت ہے۔یہ بات بھی واضح رہے کہ دونوں ممالک “نیو کلیائی ہتھیار “کے حامل ہیں۔ کسی بھی ایک طرف سے ان ہتھیاروں کا استعمال نہ صرف ہندوستان اور پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لئے نا قابل تلافی نقصان کا باعث ہوگا۔ ہندوستان اور پاکستان کے وہ گروہ جو اپنے اپنے حکمرانوں کو جارحانہ حملوںکے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں وہ اس حقیقت کو نہیں جانتے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا ہونا تیسری عالمی جنگ کے چھڑنے کا ذریعہ بنے گا۔ اس لئے کسی جذباتیت کے بغیر معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے ۔ اس وقت دنیا ایک عالمی گاؤں میں تبدیل ہوچکی ہے۔ اس لئے ہندوستان اور پاکستان میں ہونے والے حالات کا اثر پوری دنیا پر ہوگا۔ پاکستان کو چاہئے کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرے جو وقفے وقفے سے ہندوستان کی سرحد میں گھس کر معصوم اور بے گناہ لوگوں کا قتل کرتے ہیں۔ پاکستان میں موجود سارے دہشت گردی کے اڈوں کو پاکستان ختم کردے ورنہ ایک دن یہی دہشت گرد پاکستان کو بھسم کردیں گے۔ ہندوستان نے اب تک جو بھی کاروائی کی ہے مزید اس میں پیشرفت کرتے ہوئے حالات کو الجھانے کے بجائے سلجھانے کی کوشش کرے۔ اسی میں دونوں ممالک کا بھلا ہے۔
رابطہ۔ حیدرآباد ،بھارت
فون نمبر۔9885210770

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
برصغیر
کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین

Related

کالممضامین

گرمی کی تپش، آبی گذرگاہیںاور ہماری غفلت! | نوجوان وکمسن بچےاپنی جان گنوا رہے ہیں لمحہ فکریہ

July 8, 2025
کالممضامین

خصوصی پوزیشن:ایک آئینی خواب کا دُھندلاسفر! | پکچر ابھی باقی ہے ،تھیٹر کا پردہ گرنے نہ پائے جرسِ ہمالہ

July 8, 2025
کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?