عظمیٰ نیوزسروس
جموں // پہلگام حملے میں ملوث دہشت گردوں او ر ان کے حامیوں کو بخشا نہیں جائے گا کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹر ی ترون چُگ نے کہا کہ مودی کی زیر قیادت حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی واضح ہے ۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چُگ نے مودی کی زیر قیادت حکومت کی زیرو ٹالرینس پالیسی کا حوالہ دیا اور کہا کہ مجرموں اور ان کے حامیوں کو بخش نہیں دیا جائے گا اور جلد ہی سزا دی جائے گی۔چُگ نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو مزید بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا’’یہ ایک نیا ہندوستان ہے جو دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا۔ پہلگام میں بے گناہوں کو مارنے والے سفاکوں کو ایسی سزا ملے گی جس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا‘‘۔انہوں نے کہا ’’ مودی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی صرف نعرہ نہیں بلکہ ہمارا عزم ہے۔ہمارے معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔ اب دہشت گردی کا جواب میدان کے ساتھ ساتھ محاذ پر بھی دیا جائے گا‘‘۔