Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

پہلگام حملے سے سیاحت کو شدید دھچکا ہزاروں افراد روزگار سے محروم

Mir Ajaz
Last updated: May 14, 2025 11:33 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

یواین آئی

سرینگر// پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے نے علاقے کی معیشت پر کاری ضرب لگائی ہے ، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔کشمیر کے سیاحتی مقامات پہلگام، سونہ مرگ اور گلمرگ اس وقت ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ صرف پہلگام میں پانچ سے چھ ہزار گھوڑے بان اور سات ہزار کے قریب گاڑی مالکان سمیت دیگر ہزاروں خاندان معاشی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔شہر کے وسط میں واقع ڈل جھیل، جو عام طور پر شام کے اوقات میں ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا مرکز ہوا کرتی تھی، اس وقت خالی دکھائی دیتی ہے ۔ شکارے کنارے لگے ہیں اور سیاحوں کی چہل پہل مکمل طور پر غائب ہو چکی ہے ۔مقامی سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد سے صورتحال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے ۔ ایک شکارا چلانے والے نے بتایا،’’رواں سیزن مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ۔ حملے سے پہلے ہمارے پاس بکنگز تھیں، ہوٹل بھرے ہوئے تھے ، شکارے مسلسل چل رہے تھے ، لیکن اب سب کچھ رک گیا ہے‘‘۔ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سیاحوں نے اپنی بکنگ منسوخ کر دی ہیں اور نئے سیاح آنے سے کترا رہے ہیں۔ہمارے ہوٹل خالی پڑے ہیں، عملہ فارغ بیٹھا ہے ، اور کوئی نئی بکنگ نہیں ہو رہی۔ ایک ہوٹل مالک نے بتایا،’’سیاحت پر منحصر ہزاروں خاندان اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ مقامی دکانداروں، دستکاروں، گائیڈز، فوٹوگرافرز اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والوں کی روزی روٹی خطرے میں ہے ۔‘‘مقامی یونینز کے مطابق سینکڑوں ہوٹل ملازمین بے روزگار ہو چکے ہیں اور اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو ہزاروں کی تعداد میں مزید لوگ اپنی نوکریاں گنوا سکتے ہیں۔ڈل جھیل کے ایک شکارا والے کا کہنا تھا،’’یہ پہلا موقع ہے جب مئی کے مہینے میں جھیل پر ایسی ویرانی دیکھی گئی ہے ۔ پہلے سیاحوں سے بات کرنے کا وقت نہیں ملتا تھا، اب دن بھر شکارہ کنارے بندھا رہتا ہے ۔‘‘مقامی شہریوں اور سیاحت سے وابستہ تنظیموں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اعتماد سازی کے اقدامات کیے جائیں اور وادی میں سیاحوں کی واپسی کو ممکن بنانے کے لیے پالیسی مرتب کی جائے ۔ادھر پہلگام میں اس سے بھی برا حال ہے ، بازار ویران اور سنسان دکھائی دے رہے ہیں۔سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ پہلگام کے 13 دیہات کا انحصار صرف اور صرف سیاحت پر ہے ۔ اس حملے نے پانچ ہزار گھوڑا برداروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ ہم ہندوستان کے شہری ہیں اور اگر سیاح یہاں آنا بند کر دیں تو اس کا فائدہ دشمنوں کو ہو گا۔’انہوں نے مزید کہا کہ جن عناصر نے بے گناہوں پر حملہ کیا، ان کا مقصد امن کو نقصان پہنچانا تھا۔”سیاحوں کو یہاں آ کر ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا چاہیے ۔ فوٹوگرافرز، ہوٹل مالکان، ڈرائیورز، کاریگر، سب کے سب متاثر ہیں۔”انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھانے چاہیے جن سے کشمیر میں سیاحت کا احیاء ممکن ہو۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلگام، جسے “منی سوئٹزرلینڈ” بھی کہا جاتا ہے ، اب ایک سنسان وادی میں بدل چکا ہے جہاں ہوٹل، بازار، سڑکیں اور سیاحتی مقامات سنّاٹے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین
جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل
برصغیر

Related

صنعت، تجارت و مالیات

لورن میں شدید بارش کے باعث ایک شخص ہلاک

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ذائقوں کاجشن بریانی خوانچہ فروشوں سے لیکر ریستوران تک دستیاب

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

پبلک اکائونٹس کمیٹی میٹنگ میں آڈِٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ غیر تسلی بخش جوابات کا سخت نوٹس

July 7, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

بانڈی پورہ میں کیپیکس منصوبے کی تشکیل ۔41کروڑ روپے سے زائد مختص

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?