پہلگام حملہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی

Mir Ajaz
3 Min Read
Jammu, Jun 19 (ANI): Jammu and Kashmir Chief Minister Omar Abdullah chairs a meeting to review the status of essential services and supplies during the summer months, at Civil Secretariat in Jammu on Thursday. (@CM_JnK X/ANI Photo)

 ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی:عمر عبداللہ

احمد آباد// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ اگرچہ پہلگام حملے کے ذمہ دار ملی ٹینٹوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے، لیکن حملے سے پہلے کی سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔عبداللہ جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے گجرات کے دو روزہ دورے پر یہاں پہنچے ہیں جسے پہلگام واقعے کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔احمد آباد ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے وقت کئے گئے دعوئوں کے برعکس ملی ٹینسی ختم نہیں ہوئی۔ عبداللہ نے کہا”ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن کا مرکزی حکومت کو جواب دینا ہے(جن کے لیے)ایل جی صاحب( لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا)نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ پہلگام انٹیلی جنس اور سیکورٹی کی ناکامی تھی، اگر یہ انٹیلی جنس اور سیکورٹی کی ناکامی تھی، تو اس کے لیے کوئی نہ کوئی ذمہ دار ہے،” ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث بہت اچھی رہی۔عبداللہ نے کہا، “ایک طرف، ہم نے پہلگام کے ذمہ دار ان تین ملی ٹینٹوں کو مار ڈالا ہے لیکن سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اور لوگ اس کے بارے میں سننا پسند کریں گے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ‘آپ کو ان لوگوں سے پوچھنا پڑے گا جنہوں نے 2019 میں کہا تھا کہ اگر آپ آرٹیکل 370 کو ہٹا دیں گے تو ملی ٹینسی ختم ہو جائے گی لیکن آج آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے چھ سال بعد بھی ہم ملی ٹینٹوں کو مار رہے ہیں، اس لیے اس وقت کے دعوئوں اور اب کی صورتحال میں فرق ہے۔’انہوں نے کہا کہ پچھلے 30-35 سالوں میں، جموں و کشمیر آنے والے سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد گجرات، مہاراشٹر اور مغربی بنگال سے آتی ہے۔ عبداللہ نے کہا، “ہم نے اپنی ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یہاں احمد آباد میں ایک بڑا پروگرام منعقد کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ جموں و کشمیر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا،” ۔شام میں، انہوں نے گاندھی نگر میں گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سے ملاقات کی۔

Share This Article