عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پہلگام میں حالیہ ملی ٹینٹ حملے کے قصورواروں کے خلاف کریک ڈان کرنے کے ایک اہم اقدام میں، جموں و کشمیر پولیس نے کسی بھی مصدقہ اطلاع کے لیے 20 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے جو ملوث ملی ٹینٹوں کو بے اثر کرنے کا باعث بنے۔ اننت ناگ پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری انعامی پوسٹر کے مطابق، یہ انعام 22 اپریل 2025 کو اننت ناگ ضلع کے بائسرن، پہلگام میں عام شہریوں پر بزدلانہ حملے سے متعلق ہے۔ حملہ کی ایف آئی آر نمبر 25/2025 پہلگام پولیس سٹیشن کے تحت درج کی گئی ہے۔پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے کی شناخت کو سختی سے خفیہ رکھا جائے گا۔شہری جن کے پاس کوئی بھی معلومات ہے وہ درج ذیل ایس ایس پی اننت ناگ کے ذریعے حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں: 9596777666 PCR اننت ناگ: 9596777669 ای میل: [email protected]۔ادھر سیکورٹی ایجنسیوں نے بدھ کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے خاکے جاری کیے، جس میںایک کشمیری گھوڑے والے سمیت 26 سیاحوں کی جانیں گئیں۔سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق ان تینوں کی شناخت آصف فوجی، سلیمان شاہ اور ابو طلحہ ہے۔ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملے میں کم سے کم 4ملی ٹینٹوں نے حصہ لیا جن یمیں دو مقامی اور دو غیر ملکی تھے۔